چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا

اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں اکتوبرمیں انسانی حقوق کی409 خلاف ورزیاں

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کا مغربی کنارے میں یونیورسٹی کے طلباء کو نشانہ بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابض ریاست کی پالیسیوں کے ساتھ واضح ہم آہنگی ہے جسے روکا جانا چاہیے۔

عباس ملیشیا نے قلقیلیہ سے فلسطینی نوجوان اغوا کرلیا

اتوار کو مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے قلقیلیہ شہر سے ایک فلسطینی نوجوان کمال بری کو امارتین کے مقام سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغوا کرلیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے صحافی کی والدہ کو سفر سے روک دیا

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کے لیے خاندان اور انسانی حقوق کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے شہریوں، طلباء، کارکنوں اور رہائی پانے والے قیدیوں کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نابلس میں عباس ملیشیا کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی طرف سے گولی لگنے سےایک فلسطینی شہری کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے مرکز میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آیا۔ عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں عمید طبیلہ اور مصعب اشتیہ کو حراست میں لیا

دو فلسطینیوں کی گرفتاری فلسطینی اتھارٹی کی شرمناک حرکت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینی اتھارٹی کی سکورٹی فورسز کے ہاتھوں اشتہاری قرار دیے گئے دو فلسطینیوں مصعب اشتیہ اور عمید طبیلا کی نابلس سے گرفتاری کی مذمت کی ہے اور ان کی اور تمام مزاحمتی جنگجوؤں اور سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عباس ملیشیا نے متعدد شہری اور ایک صحافی کو گرفتار کرلیا

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے صبح سویرے جنین سے متعدد فلسطینی مزاحمت کار گرفتار کرلیے جب کہ قابض فوج نے گھروں پر چھاپہ مار کر صحافی محمد عتیق کے علاوہ گرفتار کر لیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں 26 فلسطینی سیاسی بنیادوں پر بدستور قید

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی ادارے سیاسی گرفتاریوں کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینی سیاسی قوتوں کی طرف سے متفقہ طور پراس قسم کی حراست کی مذمت اور اسے جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے ایک زخمی شخص کو اغوا کر لیا

منگل کو رام اللہ میں پریوینٹیو سکیورٹی سروس نے زخمی بلال جمال تمیمی کو دیر نظام گاؤں سے اغوا کر لیا۔ اسے پوچھ گچھ کے لیے حراستی مرکز لے جایا گیا۔

عباس ملیشیا نے دو فلسطینی سابق اسیروں کو گرفتار کرلیا

کل منگل کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے گئے دو سابق اسیران قیدی محمد الریماوی اور رامی البرغوثی کو رام اللہ کے شمال میں واقع بیت ریما اور الخلیل سے گرفتار کرلیا۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی گرفتاری کی مذمت

کل جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کی وفادار فورسز نے ایک سینیر صحافی ثارئر الفاخوری کو گرفتار کرلیا جس پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنےآیا ہے۔