چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا

فروری میں عباس ملیشیا کی طرف سےانسانی حقوق کی 247 خلاف ورزیاں

مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشمتل کمیٹی نے فروری کے مہینے میں شہریوں، طلباء، کارکنوں اور رہائی پانے والے قیدیوں کے خلاف فلسطینی حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی 247 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔ ان انتقامی کارروائیوں میں گرفتاریاں، سمن، چھاپے، جبرو تشدد اور حملے شامل تھے۔

شہید خروشہ کی نماز جنازہ پرعباس ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے عبدالفتاح خروشہ کے جنازے پرعباس ملیشیا کے حملے کی مقامی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

عباس ملیشیا نے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو گرفتار کرلیا، گاڑی ضبط

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عباس ملیشیا کی کارروائی میں دو فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا گیا۔ عباس ملیشیا کی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی سےفلسطینی طلبا کا مستقبل خطرے میں

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز یونیورسٹی کے طلباء، رہائی پانے والے قیدیوں اور قومی اور قانونی شخصیات کے خلاف اپنی سیاسی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پُرامن احتجاج کی پاداش میں 13 شہری فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید

فلسطینی "لائرز فار جسٹس" گروپ کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ مہند کراجہ نے کہا ہے کہ نابلس شہر میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے پرامن احتجاجی جلوس میں حصہ لینے کی پاداش میں 13 شہریوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

نابلس میں سیاسی گرفتاریوں کے خلاف ریلی پر عباس ملیشیا کا تشدد

کل منگل کی شام فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے نابلس میں سیاسی گرفتاریوں کی مذمت کے لیےنکالے گئے جلوس پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے عباس ملیشیا کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں 50 شہری سیاسی بنیادوں پر قید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے مغربی کنارے میں سیاسی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار 50 شہریوں حراست میں رکھا گیا ہے جن میں طلباء، سماجی کارکنان اور اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے سابق اسیران بھی شامل ہیں۔ جب کہ بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کی دیواروں کے اندر اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ دھرنا مسلسل 20 ویں روز میں جاری ہے۔

عباس ملیشیا نے زخمی مزاحمت کار اسپتال سے اغوا کرلیا

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے بدھ کے روز زخمی براء موسیٰ ازحیمان کو اسپتال سے گرفتار کیا۔ برا عرین الاسود مزاحمت کاروں میں سے ایک ہے۔ وہ قابض فوج کی گولی لگنے سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔

عباس ملیشیا کا رہا ہونے والے قیدی کے گھر جشن کی تقریب پر دھاوا

اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی عمروحسنی جبارہ کی رہائی کے لیے ان کے گھرپرمنعقدہ جشن کی تقریب پرعباس ملیشیا نے دھاوا بولا اور تقریب کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ کا بیٹا عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار

کل جمعرات 24 نومبر کو مغربی کنارے کے حکام نے نوجوان محمد عبدالرزاق کو سلفیت میں اس کے کام کی جگہ سے گرفتار کیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ محمد رزاق رکن قانون ساز کونسل اور سابق وزیر عمر عبدالرزاق کا بیٹا ہے۔