چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا

فلسطینی اتھارٹی نے رواں سال کے دوران 726 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا

لائرز فار جسٹس گروپ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی اتھارٹی کی وفادار پولیس نے 726 شہریوں کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا ہے، جن میں مزاحمت کار، کارکن، اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے قیدی، یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر شامل ہیں۔

سیاسی قیدی بشکارپرعباس ملیشیا کےجلادوں کےتشدد کا انکشاف

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے سیاسی قیدی عنان بشاکر کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اتھارٹی کی جیلوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں اور ان کے بیٹے اسلام کو 3 روز قبل گرفتار کرنے کے بعد انہیں حراستی مرکز میں شدید زدو کوب کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت بھی انہیں ان کے اہل خانہ کو عباس ملیشیا نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

عباس ملیشیا کا سیاسی قیدی پربدترین تشدد، سنگین دھمکیاں

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وکلاء برائے انصاف گروپ نے بتایا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید یعقوب حسین نے سرکاری وکیل کے سامنے انکشاف کیا رام اللہ میں انٹیلی جنس سینٹر میں حراست کے دوران اسے بدترین جسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عباس ملیشیا نے جنین کے ابن سینا ہسپتال سابق قیدی کو اغوا کرلیا

کل اتوار کی سہ پہر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام نے شہر غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے ابن سینا ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایک خطرناک نظیر میں زخمی سابق قیدی زاید الصباغ کو اغوا کر لیا۔

عباس ملیشیا کا صحافیہ لمیٰ خاطر کے گھر پرچھاپہ،تشدد سے شوہر زخمی

کل جمعہ کو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی فورسز نے سینیر فلسطینی صحافیہ لمیٰ خاطر ک غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر پر چھاپہ مارا۔ ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا۔

عباس ملیشیا کے چھاپے، چار سگے بھائیوں سمیت 6 شہری گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور جنین میں چھاپہ مار مہم کے دوران اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے دو شہریوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں چار حقیقی بھائی شامل ہیں۔

زیر حراست بزرگ فلسطینی رہ نما ہسپتال سے فلسطینی اتھارٹی کی جیل منتقل

کل ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابو عرہ کو ہسپتال سے طولکرم گورنری کی جیل میں منتقل کر دیا، جب کہ انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانےمیں طلبا پر بدترین تشدد کا انکشاف

فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز کی طرف سے حال ہی میں گرفتار کیے گئے طلباء نے اتھارٹی کی جیلوں میں زیر حراست طلبا پر بدترین جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا انکشاف کیا ہے۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی گرفتاری کی شدید مذمت

فلسطین میں انسانی حقوق کے فری کمیشن نے فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی سروسز کے ہاتھوں صحافی عقیل عواودہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

عباس ملیشیا نےسینیر صحافی عقیل عواودہ عودہ کو گرفتار کر لیا

کل جمعرات کی شام کو فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے رام اللہ میں ایک کارروائی کے دوران سماجی کارکن اور صحافی عقیل عواودہ کو گرفتار کر لیا۔