چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا

فلسطینیوں کی محافظ پولیس صہیونی دُشمن کے لیے جاسوس بن گئی

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ساتھ نام نہاد سیکیورٹی تعاون کی آڑ میں ماضی میں بھی فلسطینیوں شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جاتا رہا ہے۔

سیاسی بنیادوں پر گرفتار 13 طلباء فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے سیاسی بنیادوں پر شہریوں کو حراست میں لینے اور انہیں مسلسل پابند سلاسل رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غرب اردن: فتح کے مںحرف گروپ کی ریلی پر عباس ملیشیا کا حملہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں گذشتہ روز تحریک فتح کے مںحرف رہ نما محمد دحلان کے حامی گروپ نے ایک جلسہ منعقد کیا مگر صدر عباس کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے دحلان گروپ کی ریلی پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں تحریک فتح کی سینٹرل کونسل نے محمد دحلان کی حمایت کرنے والے مزید کئی رہ نماؤں اور کارکنوں کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔

عباس ملیشیا نے مزید دو افراد گرفتار کر لیے، حراستی مراکز میں تشدد جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے تلاشی کی کارروائی کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ دوران حراست متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عباس ملیشیا کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس شہر میں گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹور گیا۔

غرب اردن میں عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکالے گئے جلوسوں پر عباس ملیشیا کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے جس کے ردعمل میں غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی زیرحراست کارکنوں کے خلاف انسانی جرائم کی مرتکب قرار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی اور اس کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں حراست میں لیے گئےشہریوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عباس ملیشیا کو انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب قرار دیا ہے۔

گرفتار اسرائیلی خواتین فوجیوں کی باعزت واپسی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی طرف سے صہیونی فوج کے ساتھ باہمی سیکیورٹی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ عباس ملیشیا نے گذشتہ روز فلسطینی شہروں میں گھسنے والی دو اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی مہمان نوازی کے بعد انہیں پورے عزت واحترام کے ساتھ واپس ان کے کیمپوں میں پہنچا دیا۔

دوران حراست طالب علم پرعباس ملیشیا کا ہولناک تشدد، حماس کی شدید مذمت

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں طلباء، سیاسی وسماجی کارکنوں اورصحافیوں پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں عباس ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کا شکار ایک فلسطینی طالب بنے ہیں جنہیں کئی روز تک غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے عباس ملیشیا کے قید خانوں میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عباس ملیشیا نے فلسطینی دانشور کو طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے ولے ایک فلسطینی مصنف اور ممتاز دانشور ثامر سباعنہ کو حراستی مرکز میں پیش ہونے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔