جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا

غرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کی شام مسلح افراد کے ساتھ ہونے والے تصادم کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرین پر عباس ملیشیا کا تشدد

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ روز بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام پر عباس ملیشیا نے وحشیانہ تشدد کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بچوں کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیے گئے۔

فدائی حملوں کی کوشش کا الزام،چھ شہری رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں قید

اسرائیلی فوج کی طرح فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے بھی نہتے شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر فدائی حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمات چلانے کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں چھ فلسطینی قید کیے گئے ہیں جن پر اسرائیلی تنصیبات پر حملوں اور فدائی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

عباس ملیشیا کی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری، حماس کی شدید مذمت

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔

جون: عباس ملیشیا کے ہاتھوں تشدد کے 273 واقعات، 80 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں مں قائم فلسطینی اتھارٹی کی زیرانتظام پولیس کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جون میں عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں پر 273 پرتشدد حملے کیے،80 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد زندانوں میں ڈالا گیا جب کہ 72 فلسطینیوں کی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے۔

عباس ملیشیا کی ابلاغی غںڈہ گردی جاری، مزید ایک فلسطینی صحافی گرفتار

فلسطین میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ان دنوں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی پکڑ دھکڑ کی ظالمانہ مہم جاری ہے، جس کے تحت متعدد صحافیوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی شھاب خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار عامر ابو عرفہ کی گرفتاری کا واقعہ ہے جس پر فلسطین کے عوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی قید میں موجود بچے کی فوری رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں کم عمر بچوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو ماہ سے حراست میں رکھے گئے 17 سالہ احمد طالب عبدالکریم طالب حج حمد المسکاوی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عباس ملیشیا نے دو سابق اسیر حراست میں لے لیے

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائیوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے ماضی میں اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے دو فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔