چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا

عباس ملیشیا نے امریکیوں کو فلسطینیوں سے تحفظ فراہم کیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دورے پرآئے امریکی کانگریس کے ایک وفد پر فلسطینی مظاہرین نے گندے انڈوں اور جوتوں سے حملہ کرکے انہیں شدید مشکل میں ڈال دیا تاہم فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس نے امریکیوں کو فلسطینیوں کے حملے سے بچایا۔

عباس ملیشیا نے مشتعل فلسطینی ھجوم سے دواسرائیلی فوجی بچا لیے

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں نوجوانوں کے ایک مظاہرے میں گھرے دو اسرائیلی فوجیوں کو بچا کر انہیں محفوظ واپس کردیا۔

اوباما دور میں فلسطینی اتھارٹی کو غیرمعمولی سیکیورٹی امداد دی گئی

اسرائیل کےعبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں فلسطینی اتھارٹی کو غیر معمولی سیکیورٹی امداد فراہم کی گئی۔

عباس ملیشیا نے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان قتل کر ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے ایک مقابلے میں فلسطینی نوجوان قتل کردیا۔

امریکیوں کو مار بھگانے والے فلسطینیوں کے خلاف عباس ملیشیا کے چھاپے

دو روز قبل فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے امریکی وزارت خارجہ کے وفد کو مار بھگانے والے فلسطینیوں کے خلاف عباس ملیشیا نے نئی کارروائی شروع کردی ہے۔

عباس ملیشیا کی پولیس گردی، فلسطینی وکیل کمرہ عدالت سے گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی طرف سےغرب اردن میں صہیونی فوج کے ساتھ مل کر پولیس گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز عباس ملیشیا نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قائم ایک فلسطینی مجسٹریٹ عدالت میں اسیران کے کیسز کی پیروی کرنےوالے ایک سرکردہ وکیل ایڈووکیٹ محمد حسین کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا کے عقوبت خانے میں نہتے طالب علم پرہولناک تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کی ایک جیل میں سیاسی بنیادوں پر قید کیے گئے فلسطینی طالب علم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر عباس ملیشیا کے جلادوں نے وحشیانہ تشدد جاری رکھا ہوا ہے۔

عباس ملیشیا نے ایک فلسطینی شہری کو گھر میں گھس کر قتل کر ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں آج بدھ کو علی الصباح یطا کے مقام پر عباس ملیشیا نے ایک گھر میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت کو مطلوب ایک اشتہاری کو پولیس کے ساتھ مقابلے میں قتل کیا گیا ہے۔

صہیونی فوج سے تعاون ختم کرنے کا دعویٰ، فلسطینی اتھارٹی بے نقاب

وسط جولائی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز پرپابندی کے ظالمانہ فیصلے کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی نے صہیونی ریاست کے ساتھ کئی سال سے جاری سیکیورٹی تعاون غیرمعینہ مدت تک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب پتا چلا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ دعویٰ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک مجرمانہ کوشش کی تھی، کیونکہ رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے در پردہ اب بھی صہیونی فوج کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ حتیٰ کہ اسرائیل کی فوجی تقریبات میں عباس ملیشیا کے عہدیدار شرکت بھی کرتے ہیں۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں صحافی،سماجی کارکن کی گرفتاری کی مذمت

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں سینیر صحافی ایمن نعیم القواسمی اور سماجی کارکن عیسیٰ اسماعیل عمرو کی گرفتاری پر عوامی ، سیاسی ، ابلاغی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔