
عباس ملیشیا 2018ء کے دوران انسانی حقوق کی ہزاروں پامالیوں کی مرتکب
بدھ-9-جنوری-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی کارکنوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا غرب اردن میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران عباس ملیشیا غرب اردن میں انسانی حقوق کی 4039 انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہوئی۔