چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا

عباس ملیشیا کے جلادوں کا فلسطینی عالم دین پر وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےمیں صدر عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ایک سرکردہ عالم دین اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سینیر رہ نما کو دوران حراست غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔

غرب اردن میں عباس ملیشیا کی چھاپہ مار کارروائیاں، 6 شہری گرفتار

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں صدر عباس کے ماتحت سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 6 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد قید خانوں میں ڈال دیا ہے۔

عوامی اور سیاسی دبائو کے بعد عباس ملیشیا نے حماس رہ نما کو رہا کر دیا

فلسطین کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سابق فلسطینی رکن پارلیمنٹ ابراہیم ابو سالم کی گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج اور دبائو کے بعد عباس ملیشیا نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

فلسطینی سیاسی قیدی کی والدہ کی بیٹے کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال شروع

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں سیاسی بنیادوں پر قید کیےگئے فلسطینی نوجوان قتیبہ عازم کی والدہ نے بیٹے کی بلا جوازحراست کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی خاتون کا کہنا ہے کہ اس بیٹے کو عباس ملیشیا نے بغیر کسی جرم کے ایک ماہ سے جیل میں قید کر رکھا ہے

عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی، سابق رکن پارلیمنٹ گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے سابق رکن پارلیمنت اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما ابراہیم ابو سالم کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیل کا امریکا سے عباس ملیشیا کی امداد بند نہ کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی حکومت نے امریکا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی مالی امداد بند کرنے کے فیصلےپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صہیونی حکومت نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی مالی امداد جاری رکھے۔

عباس ملیشیا نے الخلیل سےفلسطینی صحافی گرفتار کر لیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں عباس ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران سینیر فلسطینی صحافی 33 سالہ یوسف فقیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

نوبیاہتا فلسطینی کے جسم میں 40 گولیاں پیوست!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں جہاں آئے روز اسرائیلی فوج منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرتی ہے وہیں رام اللہ اتھارٹی کے نام نہاد قوم کے محافظ بھی صہیونی دشمنوں سے پیچھے نہیں۔ عباس ملیشیا کی بدمعاشی اور بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے جرائم میں ایک تازہ جرم 25 سالہ فلسطینی نوجوان کا بہیمانہ قتل ہے جسے اس کی شادی کی پہلی سالگرہ سے قبل گولیوں سے بھون دیا گیا۔

جان لیوا سردی عباس ملیشیا کے جلادوں کے ہاتھ میں تشدد کا حربہ!

فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد قوم کے محافظ اور جلاد صفت اہلکار سیاسی بنیادوں پرحراست میں لیے فلسطینیوں کو طرح طرح کی اذیتیں دینے کے لیے ہرطرح نوع کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ موسم سرما کی شدت بھی عباس ملیشیاکے ہاتھوں میں سیاسی قیدیوں کو اذیتیں دینے کا ایک ہتکھنڈہ ہے۔

عباس ملیشیا 2018ء میں انسانی حقوق کی 4039 پامالیوں کی مرتکب

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء کے دوران عباس ملیشیا انسانی حقوق کی 4039 خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی۔