
ہنیہ کی بارتین کان میں دھماکے کے متاثرین پر ترک صدر ایردوآن سے تعزیت
منگل-18-اکتوبر-2022
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کو ملک کے شمال میں بارتین کے علاقے میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکےاور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔