جمعه 09/می/2025

طیب ایردوآن

ترک صدر کے جرات مندانہ بیانات پر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیانات کو سراہتے ہوئے کہا ہے انہوں نے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کی سرزمین اور آزادی کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے غزہ جنگ کےحوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے حماس اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں منظم نسل کشی ہے:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ ایک طاقت ور اور جدید اسلحے سےلیس فوج کے ہاتھوں نہتے اور معصوم لوگوں، خواتین اور بچوں کی نسل کشی ہے۔

ہمارے پیش کردہ ثبوت اسرائیل کو مجرم ثابت کرنےکے لیے کافی ہیں:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کےلیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

ترکیہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ترکیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ارکان کو قتل کرنے کی جرات کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی پر تل ابیب کی جنگ جاری ہے۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انہوں نے "اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کے بارے تبالہ خیال کیا"۔

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا: طیب ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو ہونی چاہیے اور یہ کہ اسرائیل کے قبضے کے باوجود یہ فلسطینی سرزمین رہے گی۔ انہوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے عرب اور اسلامی کوششوں کو یکجا کرنے پر زور دیا۔

اسرائیل ایک دہشت گرد اور حماس منتخب سیاسی جماعت ہے: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک "دہشت گرد ریاست" ہے جو غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جب کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ عوام کی منتخب سیاسی جماعت ہے۔

اسرائیل فوری طور پر اپنا جنگی جنون بند کرے: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا جنگی جنون فوری طور پر بند کرے اور غزہ کی پٹی پر تین ہفتوں سے جاری اپنے حملے روکے۔

ہنیہ کا ایردوآن کو فون،الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل منگل کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو فون کیا اور انہیں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے ان کی صدارت میں ترکیہ کے لیے نیک خواہشات، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

حماس کی طیب ایردوآن کو دوسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پرمبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر اور ترکیہ کے حال اور مستقبل کو مزید ترقی، استحکام اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے برادر ترک عوام کا ایک بار پھر اعتماد حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔