جمعه 07/فوریه/2025

صحافیوں پر اسرائیلی مظالم

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کا نامہ نگار اور فوٹوگرافر شہید

فلسطینی صحافی اور غزہ الجزیرہ کے نامہ نگار اسماعیل الغول اور ان کے کیمرہ مین رامی الریفی بدھ کی شام ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ دنوں کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے شہید رہ نما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کے غزہ میں تباہ شدہ گھر کے اطراف میں لوگوں سے ان کا رد عمل ریکارڈ کررہے تھے۔

غزہ کی پٹی پر دو اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 صحافی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ اور غزہ سٹی پر 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو اسرائیلی حملوں میں پانچ صحافی شہید ہو گئے۔

غزہ:اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کیےگئے8 صحافی بدستورلاپتا

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست ان فلسطینی صحافیوں کو انتہائی مشکل حالات میں گرفتار کرکے انہیں اظہار رائے کے حق سے محروم کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے جبری طور پراغواء کیے گئے ہزاروں شہریوں میں کئی مرد اور خواتین صحافی بھی شامل ہیں جنہیں تا حال رہا نہیں کیا گیا۔

امریکی صحافیوں سے وائٹ ہاؤس کے عشائیے کے بائیکاٹ کا مطالبہ

غزہ کی پٹی کے اندر اور باہر درجنوں فلسطینی صحافیوں نے اپنے امریکی صحافی ساتھیوں سے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے سالانہ عشائیے کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جس میں غزہ کی پٹی کے خلاف قابض فوج کی جارحیت کے لیے امریکی فوجی حمایت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک تقریبا 33 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ میں اب تک 137 صحافی شہید ہوچکے

اتوار کے روز غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے اسرائیلی بمباری میں صحافی عبدالوہاب عونی ابو عون کی شہادت کا اعلان کیا، جس ​کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر 2023 کو پٹی پر جنگ شروع ہونے والی نسل کشی کی جنگ میں اب تل 137 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں صحافیوں کے قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

قطرنے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کے جرائم کی فوری اورآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ قطرکا کہنا ہے کہ جدید جنگی تاریخ میں میں غزہ میں صحافیوں کا قتل عام اپنی نوعیت کا سنگین ترین جرم ہے۔

دنیا کے 30 صحافتی اداروں کا غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ

دنیا بھر کے خبر رساں اداروں کے تین درجن سے زائد رہنماؤں نے غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک خط پر دستخط کیے ہیں، جس میں جنگ زدہ علاقے میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ اور انہیں خبریں فراہم کرنے کی آزادی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کانگریس کے25 ارکان کا غزہ میں صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

اخبار "دی ہل" نے کہا ہے کہ 25 امریکی ڈیموکریٹک ارکان کانگریس نے امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران صحافیوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

پریس کے خلاف جنگ،غزہ پراسرائیلی بربریت میں 122 صحافی شہید

فلسطینی میڈیا فورم نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے چار ماہ قبل غزہ پر اپنی خونریز جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک 122 صحافیوں کو شہید اور درجنوں میڈیا اداروں کے ہیڈ کوارٹرز اور صحافیوں کے گھروں کو تباہ کیا ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 46 صحافی شہید

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی غاصبانہ جارحیت کے نتیجے میں 46 صحافی شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔