جمعه 15/نوامبر/2024

صالح العاروری

انتخابی عمل معطل کرنے سے جامع قومی پروگرام متاثرہوا: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے مناسب فیصلے کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں انتخابی عمل معطل کرنے کے نتیجے میں قومی مصالحت کا پروگرام بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

حماس ثابت قدمی کے ساتھ قومی شراکت کے فیصلے پر قائم ہے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت' حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کے مابین قاہرہ میں بات چیت انتخابی مرحلے اور قومی شراکت داری سے متعلق امور پر تفصیل کے ساتھ اور مکمل بات چیت کی گئی۔

صالح العاروری کی شہید ابو علیا کے والدین سے ٹیلیفون پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچے علی ایمن ابو علیا کے والدین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور بچے کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

صالح العاروری کو قومی مفاہمتی عمل کو مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو تحریک فتح اور دوسری جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

حماس کے نائب صدر صالح العاروری کرونا کا شکار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کےنائب صدر الشیخ صالح العاروری کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

غرب اردن کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیل قبضے اور الحاق کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے غرب اردن کا الحاق روکنے کے لیے تین محاذوں پرکام کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی علاقوں کااسرائیل سے الحاق آتش فشاں بن کرپھٹ سکتا ہے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ العاروری نے خبردار کیا ہے کہ غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کا صہیونی ریاست سے الحاق تاریخ کا خطرناک اقدام ہوگا اور اس کے نتیجے میں فلسطین تشدد کی ایک خوفناک آگ بھڑک اٹھے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے حماس کارابطہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ اسرائیل کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کو قانونی قرار دینا ناقابل قبول ہے اور اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

القدس کی سودے بازی کرنے والے قابض اسرائیل کی طرح ہمارے دشمن ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اس وقت صہیونی ریاست اور اس کے حامیوں کا سب سے بڑا ہدف ہے۔ بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری حقائق کو تبدیل کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے جس کا ہرسطح پر مقابلہ کیا جانا چاہیے۔

دفاع القدس کے لیے’او آئی سی’ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے: العاوری

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نےبیت المقدس کےدفاع اور فلسطینیوں‌ کے گھروں کی مسماری کا وحشیانہ صہیونی عمل روکنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔