سه شنبه 11/فوریه/2025

شہید فلسطینی بچہ

جنین میں اسرائیلی فوج نے دو کم سن بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا

کل بدھ کوغرب اردن کےشمالی شہر جنین میں دو فلسطینی بچے اسرائیلی نشانہ بازوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرگئے۔ دوسری طرف مزاحمت کاروں سے ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے دو اہم فلسطینی کمانڈروں کے شہید کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

’گولیوں کی بوچھاڑ میں موت قبول ہے‘، شہادت سے قبل شہید کا آخری پیغام

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 21 سالہ رائد النعسان نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی شہادت سے قبل ایک پیغام لکھا جس میں انہوں نے حالیہ القدس آپریشن پر فخر کا اظہار کیا۔

حماس نے ننھےریان کی موت کے حوالے سےاسرائیلی تحقیقات مسترد کردیں

جمعہ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےچند روز قبل شہید کیے گئے ننھےریان سلیمان کی موت کے بارے میں قابض صہیونی ریاست کی تحقیقات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اسے پہلے سے طے شدہ جرم کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی بچے کی شہادت کی شدید مذمت

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کہا کل جمعہ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت جالا کے مقام پر ایک سات سالہ بچے کی شہادت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید ریان کے واقعے پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینی بچے اور نوجوان کی تدفین

جمعے کی سہ پہر مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیہ مہاجر کیمپ میں دو شہیدوں محمد الشحام اور بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے تقوع میں ریان اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سلیمان کی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطینی اسیر شہید موسیٰ ابو محیمید سپرد خاک

اتوارکو بیت لحم شہر کے عوام نے اسیر شہید موسیٰ ہارون ابو محیمید کے جسد خاکی کو گورنری کے مشرق میں واقع گاؤں بیت تمر میں دفن کیا۔اس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینی بچہ سپردخاک، جنازے میں ہزاروں شریک

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ منگل کے روز شہید ہونے والے 15 سالہ فلسطینی بچے محمود بدران کو آبائی شہر رام اللہ البیرہ کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ننھے شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت اور جنازے کو کندھا دیا۔