
شام میں القنیطرہ کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
بدھ-4-مارچ-2020
گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے وادی گولان کے سرحدی شہر القنیطرہ میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے القنیطرہ میں مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جو مبینہ طورپر وہاں پر گھات لگا کر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔