پنج شنبه 01/می/2025

شام

جنوب مغربی شام اور وادی گولان میں اسرائیلی طیاروں کی بم باری

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز شام میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق یہ فضائی حملے "دشمن عناصر" کی جانب سے سرحدی باڑ پر بم نصب کرنے کی کوششوں کے جواب میں کیے گئے۔

شام اورلبنان کو صہیونی ریاست کے جرائم کا جواب دینے کا بھرپور حق ہے

اسلامی حریک مزاحمت 'حماس' نے شام اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور شام کو اپنے دفاع اور صہیونی ریاست کے جرائم کا جواب دینے کا بھرپور حق ہے۔ حماس صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مزاحمت میں لبنان اور شام کے ساتھ ہے۔ اسورائیلی جرائم اور دہشت گردانہ حملوں کا جواب دینے کے لیے لبنان اور شام کو حق حاصل ہے۔

شام کے وادی گولان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

قابض اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں مختلف ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی حکومت کے میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع القنیطرہ صوبے میں 3 مقامات پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے اور بعض جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک میں‌انسانی المیہ

آج سے 63 سال قبل شام کی حکومت نے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی پناہ گزینوں کی عارضی آباد کاری کے لیے کئی کیمپ قائم کرنے کی اجازت دی۔ انہی میں ایک کیمپ کو 'یرموک' کیمپ کا نام دیا گیا۔ یہ کیمپ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب بڑا اقامتی مرکز قرار دیا جاتا ہے اور اسے فلسطینی پناہ گزینوں کا دارالحکومت قرار دیا جاتا رہا ہے۔

شام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فلسطینی پناہ گزین شہید

شام کی درعا گورنری میں المزیریب کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگیا۔ شہید کی شناخت 23 سالہ معتصم محمد عواد کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے راہ چلتے ہوئے براہ راست فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

شامی حکومت کا یرموک پناہ گزین کیمپ کی حیثیت ختم کرنے کا منصوبہ ؟

گذشتہ جون کے پچیس تاریخ کو دمشق کی گورنری کے اعلان کے مطابق شام کے علاقے قابون میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ یرموک کیمپ کے نئے تنظیمی منصوبے کی منظوری نے پناہ گزینوں کو ایک نئے خدشے اور تشویش میں ڈال دیا ہے۔

شام میں فلسطینی پناہ گزین فاقوں کا شکار، گھر کا سامان بیچنے پر مجبور

شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ایک لرزہ خیز خبر سامنے آئی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم الحسینیہ پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینی پناہ گزین فاقہ کشی کا شکار ہیں اور وہ پیٹ پالنے کے لیے اپنے گھروں کا سامان فروخت کرنے پرمجبور ہیں۔

شام میں اسرائیلی بمباری سے 9 افراد ہلاک

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالے گروپ سیرین آبرزو یٹری کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مشرقی شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شامی فوجی اور غیرملکی افراد شامل ہیں۔

شام میں اسرائیلی بمباری، چھ فوجی ہلاک اور زخمی

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

حماۃ میں اسرائیلی بمباری سے 9 افراد ہلاک

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالے گروپ سیرین آبرزو یٹری کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام حماۃ شہر کے نواحی علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار جنگجوئوں کا تعلق شام اور پانچ کا دوسرے ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔