پنج شنبه 01/می/2025

شام

شام کے سرحدی شہر القنیطرہ میں اسرائیلی فوج کا زمینی اور فضائی

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ملک کے جنوبی علاقے القنیطرہ میں متعدد اہداف پر بمباری کی ہے تاہم اس بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

شام کے عقوبت خانوں میں تشدد سے 563 فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ 'شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سے شام کے سرکاری عقوبت خانوں میں غیرانسانی سلوک سے 563 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1711 فلسطینی بدستور پابند سلاسل ہیں ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

دمشق میں اسرائیلی فضائی حملے، شام کی جوابی کارروائی

شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی فضائی اڈے کے قریب بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ایران اور حزب اللہ کے فوجی مراکز اور اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام سے بین الاقوامی اتحادی فوج کا کوچ شروع ہوگیا

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے الحسکہ صوبے میں واقع الرمیلان کے فوجی اڈے سے اپنی 10 گاڑیاں نکال کر عراق کی سمت روانہ کر دیں۔ المرصد کے مطابق مذکورہ اڈے سے بین الاقوامی اتحاد میں شامل کسی فورس کا انخلا عمل میں نہیں آیا"۔

شام:امریکی فوج کےانخلاء کے بدلے اسرائیل نے وادی گولان پر حمایت مانگ لی

اسرائیلی اخبارات کے مطابق شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان پرصہیونی حکومت ناراض ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا سے اس کا متبادل مانگا ہے۔

شام:فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ملبے میں لاشوں کے انبار

انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ کےدارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں قائم الیرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں لڑائی کے دوران بڑے پیمانے پر عمارتیں زمیں بوس ہوگئی تھیں اور اس ملبے تلے اب بھی بڑی تعداد میں شہریوں کی لاشیں موجود ہیں مگر شامی حکومت نے ملبہ ہٹانے وہاں سے لاشیں نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

شامی عقوبت خانوں میں تشدد سے 563 فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ شام کی سرکاری جیلوں میں پابند سلاسل 563 فلسطینی پناہ گزین انسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں شہید کیے جا چکے ہیں جب کہ 1711 بدستور پابند سلاسل ہیں۔

موصل سے ملبے سے 4500 افراد کی لاشیں برآمد

عراق میں انسانی حقوق کے ہائی کمشن نے ایک رپورٹ میں‌ بتایا ہے کہ گذشتہ برس چھ نومبر کو داعش کے قبضے کے خاتمے کے بعد موصل شہر کے تباہ شدہ مکانات کے ملبے اب تک 5657 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

نومبر کے دوران شام میں عالمی اتحادی فوج کی بمباری سے 231 شہری جاں بحق

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ کے مطابق نومبر 2018ء کو شام میں متحارب فریقین اور امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحادی فوج کے حملوں میں کم سے کم 231 شہری مارے گئے۔

شام پر اسرائیلی فوج کا حملہ ‘ننگی جارحیت’ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے شام پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔