یکشنبه 19/ژانویه/2025

سنگ باری

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 18 مزاحمتی حملے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ "طوفان الاقصیٰ " جنگ کے ایک حصے کے طور پر اور مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف 18 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔

فلسطینیوں کی سنگ باری سے دو آباد کار زخمی، گاڑی تباہ

اتوار کی شام فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے عزون کے مغربی دروازے کے قریب فلسطینیوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں دو آباد کار زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

نابلس میں سنگ باری کے دوران دو یہودی آباد کار زخمی

کل منگل کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں ایک گاڑی پر سنگ باری کے نتیجے میں دو یہودی آبادکار زخمی ہوگئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 29 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی 29 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 شوٹنگ آپریشنز، 3 بارودی آلات سے دھماکہ، ایک مولوٹوف کاک ٹیل، ایک فوجی ٹاور کو نذر آتش کرنا، 3 آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کرنا اور 13 مقامات پر براہ راست قابض دشمن سے تصادم کرنا ہے۔

مغربی کنارا:آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری، قابض فوج کے ساتھ تصادم

کل بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں مشتعل نوجوانوں اور مزاحمتی کارکنوں نے قلقیلیہ اور طولکرم میں یہودی آبادکاری کی سڑکوں پرسنگ باری کی۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں رام اللہ اور الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

بیت لحم اور الخلیل میں سنگ باری سے یہودی آباد کاروں کی گاڑیاں تباہ

کل منگل کی شام فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں نے بیت لحم اور الخلیل شہروں میں غاصب یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کوسنگ باری سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ پتھراؤ سے ایک خاتون آبادکار زخمی بھی ہوئی۔

نابلس میں سنگ باری سے متعدد یہودی آبادکار زخمی

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب مشرق میں منگل کو فلسطینیوں کی سنگ باری سے متعدد یہودی آباد کار خمی ہوگئے۔

مزاحمت کاروں کا قلقیلیہ کے مشرق میں یہودی آباد کاروں کی بس پر حملہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی آباد کاروں کی ایک بس پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی، جب کہ الخلیل کے شمال میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

غرب اردن:فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی

کل جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤ کے حملے میں ایک یہودی بستی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجیوں کی بس کو نقصان پہنچا۔

فلسطینی نوجوانوں کی سنگ باری سے آباد کاروں کی گاڑیاں تباہ

فلسطینی نوجوانوں کی سنگ باری سے آباد کاروں کی گاڑیاں تباہ، ایک نوجوان گرفتار