سموٹریچ کا یہودی توسیع پسندی پر اکسانا عالمی قراردادوں کا مذاق ہے
منگل-29-اکتوبر-2024
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مجرم اسرائیلی وزیرخزانہ ’بیزلیل سموٹریچ‘ اپنے اشتعال انگیز بیانات کی تجدید کرتے ہوئے آباد کاری کو وسعت دینے، ہماری مقبوضہ زمینوں کے الحاق اور ہماری عوام کو بے گھر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ وہ غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ جار رکھنے اور فلسطینی سرزمین کے خلاف فاشسٹ قابض حکومت کی جارحانہ پالیسی کی توسیع پر زور دے کر بین الااقوامین قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔