جمعه 21/مارس/2025

سزائے موت

فوجیوں کےقتل کے الزام میں اخوان کے 20 کارکنوں کو سزائے موت

مصر کی ایک اپیل کورٹ نے ’کرادسۃ قتل عام‘ کیس میں اخوان المسلمون کے زیرحراست کارکنوں کو سزائے موت، عمرقید اور دیگر سزاؤں کی توثیق کی ہے۔

اخوان رہ نما سمیت جماعت کے 7 ارکان مصری عدالت سے سزائے موت

مصر کی ایک فوجی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک رہ نما سمیت جماعت کے سات ارکان کی سزائے موت کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے مفتی اعظم کو بھجوا دیا ہے۔

الجزائر کی فوجی عدالت سے اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت کا حکم

الجزائر کی ایک فوجی عدالت نےاسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید لائبرین نژاد لبنانی کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سات دیگر ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی قانون کی شدید مذمت

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دیے جانے کے ظالمانہ قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ سے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ [پارلیمنٹ] کل بدھ کو ’قانون تعزیرات‘ میں ترمیم کی تجویز کے تحت اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں قید فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے قانون کی ابتدائی رائے شماری میں منظوری دی ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی ’سزائے موت‘ کے اسرائیلی قانون پر غور

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ [پارلیمنٹ] آج بدھ کو ’قانون تعزیرات‘ میں ترمیم کی تجویز پرغور کررہی ہے۔

مصری پراسیکیوٹر جنرل کے قتل میں ملوث 28 افراد کو سزائے موت

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت نے سابق پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات کی بم دھماکے میں ہلاکت کے مقدمے میں اٹھائیس افراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور پندرہ مجرموں کو پچیس، پچیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایران کے لیے جاسوسی کا الزام، سعودی عدالت سے 15 ملزمان کو سزائے موت

سعودی عرب میں ایک فوجداری عدالت نے پندرہ افراد کو ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

صدر کے سامنے غیرمہذب انداز میں بیٹھنے پرنائب وزیراعظم کو سزائے موت

شمالی کوریا کے مطلق العنان صدر کیم جونگ اون اپنی سفاکیت اور خون ریزی کے ساتھ مغرب اور امریکا دشمنی کی وجہ سے تو کافی مشہور ہیں مگران کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنے مقرب وزراء کو بھی معمولی معمولی لغزش پر سزائے موت سے کم سزا پر قانع نہیں ہوتے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا10 ماہ میں 166 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعتراف

اسرائیلی فوج کے سربراہ جنر گاڈی آئزنکوٹ نے اعتراف کیاہے کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ 10 ماہ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 166 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مارے جانے والے بیشترفلسطینیوں میں فدائی حملہ آور تھے اور گذشتہ سات ماہ کے دوران ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔