شنبه 15/فوریه/2025

سزائیں

غزہ میں فوجی عدالت سے اسرائیلی جاسوسوں کو سزائیں

کل اتوار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک مقامی فوجی عدالت نے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کرنےثبوتوں کی بنیاد پرمجرم ثابت ہونے والےجاسوسوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات سال سے عمر قید تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

فلسطینی تحریک آزادی کے69 حامیوں کو سعودی عدالت سے کڑی سزائیں

سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالمانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے زیر حراست اردنی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ظالمانہ قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

سعودی عدالت سے آج فلسطینی اور اردنی قیدیوں کو سزائیں سنانے کا فیصلہ

سعودی عرب کی فوج داری عدالت کی طرف سے آج آٹھ اگست بہ روز اتوار کو زیر حراست فلسطینی اور اردنی شہریوں کے خلاف جاری مقدمات کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی خواتین کو کڑی سزائیں

قابض صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست متعدد فلسطینی اسیرات کو کڑی سزائیں اور بھاری جرمانے کیے ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو 8 ماہ قید اور جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی کو آٹھ ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

2016ء کے دوران صہیونی عدالتوں سے1658 فلسطینیوں کوانتظامی قید کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال دو ہزار سولہ کے دوران صہیونی عدالتوں کی جانب سے 1658 فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔

مصری عدالت سے 58 شہریوں کو تین سے 25 سال قید بامشقت کی سزائیں

مصر کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست 58 عام شہریوں کو معمولی نوعیت کے الزامات کے تحت تین سے 25 سال تک قید کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب ملزمان کے وکلاء اور انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ مصری عدالت کا فیصلہ عام شہریوں پر ریاستی رعب طاری کرنے اور عوام پر جبر کرنے کی بدترین مثال ہے۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی بچوں کو 11 سال قید کی سزا

اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی بچوں کو کڑی سزائیں دینے کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے دو فلسطینی بچوں 15 سالہ منذر خلیل ابو میالہ اور 16 سالہ محمد طہ کو 11 ،11 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اکتوبر میں 23 فلسطینی بچوں کو قید اور 54 ہزار شیکل جرمانہ کی سزائیں

گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران قابض صہیونی ریاست کی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی بچوں کو قید اور جرمانوں کی سزاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ اکتوبر کے دوران کئی فلسطینی بچوں کو نام نہاد الزامات کے تحت قید اور جرمانوں کی سزائیں دی گئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوجی عدالتوں نے فلسطینی بچوں سے 54 ہزار شیکل رقم بہ طور جرمانہ بٹور لی۔

صہیونی عدالتوں سے ایک ماہ میں 300 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران صہیونی ریاست کی عدالتوں نے 300 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی۔ انتظامی حراست کی سزائیں پانے والوں میں بعض پہلے ہی سے اسی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں جن کی حراست میں مزید توسیع کی گئی جب کہ درجنوں نئے قید اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں جس کےبعد اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے انتظامی حراست کے فلسطینی محروسین کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔