چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ

قابض فوج نے فلسطینی اسیر کا مکان دھماکےسے اڑا دیا

قابض صہیونی فوج نے آج جمعرات کے روز اسیر فلسطینی منتصر الشلبی کا غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ میں ترمسعیا کے مقام پر موجود مکان دھماکے سے اڑا دیا۔

عباس ملیشیا نے ایک وکیل اور تین سماجی کارکنوں کو گرفتار کر لیا

عباس ملیشیا نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم ایک عدالت میں پیش ہونے والے وکیل اور تین سماجی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیل نے رام اللہ میں یہودیوں کے لیے 350 مکانات کی تعمیر شروع کر دی

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل یہودی کالونی کی توسیع کرتےہوئے اس کالونی میں ساڑھے تین سو گھروں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

قابض صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا فلسطینی جان کی بازی ہارگیا

فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے روز رام اللہ کے شمال میں واقع بیرزیت قصبے سے دو ہفتے قبل قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والے 34 سالہ فادی موسی واشھا کی شہادت کا اعلان کیا۔

اسرائیلی جارحیت، 10 روز میں 222 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نےایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 10 روز میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 222 فلسطینی شہید اور 6 ہزار 39 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں غرہ کی پٹی کے زیادہ شہری شامل ہیں جب کہ غرب اردن اور القدس میں بھی فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

چاقو حملے کے الزام میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان شہید کردیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفرا یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ‌کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو چاقو حملے کی کوشش کے دوران گولی ماری گئی۔

البرغوثی کے جنازے میں عوام کی شرکت مزاحمت پر اعتماد کا اظہار ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اپنے دو رہ نمائوں کی وفات پر ان کے جنازوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر البرغوثی کے جنازے میں عوام کے جم غفیر کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے پروگرام اور حماس کے ایجنڈے سے پوری طرح متفق ہے۔

اسرائیل نے رام اللہ میں 193 دونم فلسطینی اراضی پر قبضہ کر لیا

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی 193 دونم فلسطینی اراضی قبضے میں لے لی اور اس پر کوڑا کرکٹ پھینکا جائے گا۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر کے مقام پر ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کا تعلق'ابو شخیدم' گائوں سے بتایا جاتا ہے۔ ادھر کوبر میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

شہید کے جسد خاکی کے حصول کے لیے نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے ایک شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔