
گزشتہ برس 2022 میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے 8724 حملے
جمعرات-5-جنوری-2023
فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ موید شعبان نے بدھ کے روزایک پریس کانفرنس کے دوران گذشتہ برس یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر کیے جانے والے حملوں کے تفصیلی اعدادو شمار بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2022ء کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 8724 حملے کیے گئے۔