
فلسطین مزاحمت نے صہیونی فوج کے دعووں کی قلعی کھول دی: مشعل
بدھ-19-مئی-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی امور کے انچارج خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض صہیونی فوج کی ناقابل تسخیر ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج بوکھلاہٹ میں غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اور وہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں بری ناکام ہوچکی ہے۔