پنج شنبه 01/می/2025

خالد مشعل

ابراہیم منیرکی وفات سے فلسطینی قوم اپنے مخلص رہ نما سے محروم ہوگئی

حماس کے سرکردہ رہ نما خالد مشعل نے حال ہی میں لندن میں وفات پانے والے اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام ابراہیم منیر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابراہیم منیر کی وفات سے فلسطینی قوم ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے رہ نما سے محروم ہوگئی ہے۔

فلسطینی عوام اپنے دیہات اور شہروں کو قلعے بنا لیں۔ خالد مشعل

حماس کے بیرون ملک کے لیے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے نابلس میں صبح سویرے شہید کیے گئے پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے ان فلسطینی مزاحمت کاروں کومنگل کے روز صبح سویرےایک کارروائی کے دوران شہید اور متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

القرضاوی کا علم ومزاحمت کا بویا بیج جلد ثمرآور ہوگا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ ممتاز عالم دین اور عصرحاضر کے مجدد اسلام الشیخ یوسف القرضاوی نے مزاحمت اور علم کے فروغ میں جو بیج بویا وہ ایک دن ثمر آور ہوگا۔ اسے قابض ریاست کے جوئے سے آزاد کر کے اور ہم فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کرے گا

مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور دفاع کے لیے فلسطینیوں کوآزادی دی جائے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے تحفظ کی خاطر اپنے منصوبوں، پروگراموں اور کوششوں کی بلند ترین سطح تک چیلنج کی حد کو بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک ہمارے فلسطینی عوام ،ہمارے عرب بھبائیوں اور مسلم امہ کے ساتھ ساتھ زندہ ضمیرانسانیت کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے متحرک کیا جائے۔

عرب اسرائیل نارملائزیشن منصوبہ جرم عظیم ہے: حماس

حماس کے خارجہ سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے عرب ممالک اور قابض اسرائیلی اتھارٹی کے درمیان نارملائزیشن کے عمل کو آخری حد کی برائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ہر ممکن طریقے سے مزاحمت ہونی چاہیے۔ خالد مشعل یہاں استبول میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

آزادی کے لیے صرف اسرائیل سے لڑنے کا راستہ ہے: خالد مشعل

حماس کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے یہ زور دے کر کہا ہے کہ '''فلسطینی عوام کے پاس اسرائیل کے خلاف لڑ کر آزادی حاصل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ " انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا "حماس اور دوسرے تمام فلسطینی گروپ شہدا کے خون کیساتھ جیلوں میں موجود قیدیوں کی قربانیوں کے ساتھ وفادار رہیں گے۔"

ملت اسلامیہ سڑکوں پر مسجد اقصیٰ سے یکجہتی کا اظہار کرے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما خالد مشعل نے اسلامی اور عرب امت سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ یکجہتی اور آزادی کی جدوجہد میں شمولیت کے لئے کے ہمارے ساتھ نکلیں۔

جنگ ختم نہیں ہوئی، قبلہ اول کو یہودیانے کی اجازت نہیں دیں گے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور یہ جاری ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ الاقصیٰ کو یہودیانے یا اس کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

فلسطینی نوجوان اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے لیے متحد ہوں:خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے خلاف مسلح مزاحمت کے گرد متحد ہوں اور اسرائیلی دشمن کے جرائم کا ہرسطح پرمقابلہ کریں۔ انہوں نے جنین کے بہادر نوجوانوں کی مزاحمتی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ جنین میں مزاحمتی کارکنوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ نہتے ہونے کے باوجود دشمن فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

دفاع قبلہ اول کے لیے مسلم امہ فوج تشکیل دے:خالد مشعل

بیرون ملک اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ فلسطینی عوام نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کا یہ مرحلہ کئی دنوں کے تصادم، جہاد اوررباط کے بعد جیت لیا اور اس کے بعد ہم فتح یاب ہوئے، اللہ کا شکر ہے اس کے ساتھ۔ ہمارا سر اونچا ہے۔"