
بھوک ہڑتالی اسیر کی زندگی کو خطرہ، حماس-اسلامی جہاد کی تنبیہ
جمعہ-9-اکتوبر-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور اسلامی جہاد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی ماہر الاخرس کی زندگی کو کچھ ہوا تو صہیونی ریاست کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ دونوں جماعتوں نے 75 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر ماہر الاخرس کو فوری طور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔