چهارشنبه 14/می/2025

حماس

عبدالغفار عزیز نے فلسطینی قوم کے نصب العین کی پر خلوص ترجمانی کی: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ عبدالغفار عزیز کی رحلت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

دشمن کے ساتھ آنکھ کے بدلے میں آنکھ کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت ہر بارصہیونی ریاست کے جرائم کا حساب چکانے ، اس کےطاقت کے اوراق منتشر کرنے اور صہیونی ریاست کو اس کے جنگی جرائم کی قیمت چکانے پرمجبور کرتی ہے۔

تحریک فتح مصالحتی مذاکرات میں کسی بیرونی دبائو کو قبول نہ کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے تحریک فتح پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمتی مذاکرات کے معاملے میں کسی قسم کا دبائو قبول قبول کرنے سے انکار کر دے اور مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

قیدیوں کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے صہیونی جیلروں اور جلادوں کی جانب دو فلسطینی قیدیوں جمال ابو الھیجا اور حسن سلامہ کو بہیمانہ تشدد کا بشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

خالد مشعل کا ماہر الاخرس کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے اسرائیلی جیل میں 79 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پوری دنیا بھی خلاف ہو اسرائیل کے سامنے نہیں جھکیں گے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد روس کی سرکاری دعوت پر جمعرات کو ماسکو پہنچا۔ یہ دورہ اپنی زمانی اہمیت کے اعتبار سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

حماس کے وفد کی ماسکو میں روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے وفد نے ماسکو کے دورے کے دوران رُوسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ماسکو میں متعین فلسطینی سفیر اور دیگر روسی رہ نما بھی موجود تھے۔

حماس رہ نما اسرائیلی عدالت سے 7 ماہ بعد رہا

اسرائیلی حکام نے سات ماہ سے قید ایک فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سینیر رکن احمد زید کو گذشتہ روز رہا کر دیا۔

حماس-پارلیمانی بلاک کا سعودی عرب سے ڈاکٹر الخضری کو رہا کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی بلاک (اصلاح وتبدیلی) نے سعودی عرب کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیرحراست حماس رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری ، ان کے بیٹے ھانی الخضری اور دیگر تمام فلسطینی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

حماس کے وفد کا دورہ روس، فلسطینی سفارت خانے کا دورہ، ملاقاتیں

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے وفد نے روس کے دورے کے دوران کل جمعرات کو ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور روسی حکام سے بھی ملاقات کی۔ حماس کا وفد آج روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کرے گا۔