چهارشنبه 14/می/2025

حماس

ترکی میں تباہ کن زلزلے پراسماعیل ھنیہ کا طیب ایردوآن سے اظہار تعزیت

ترکی کے شہر ازمیر میں کل جمعہ کے روز آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر ان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی علاقوں کے اسرائیل سے الحاق کی خفیہ مہم چلا رہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے لیے درپردہ مہم چلا رہا ہے اور اس ضمن میں صہیونی ریاست کی مجرمانہ طریقے سے مدد کی جا رہی ہے۔

حماس کے سینیر رہ نما موسیٰ‌ابو مرزوق کرونا کا شکار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایران:حماس مندوب کی اسپکر پارلیمان کے معاون برائے خارجہ امور سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مندوب ڈاکٹر خالد القدومی نے گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون برائے خارجہ امور امیر عبداللھیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہ نمائوں‌نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں‌نے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی دوڑ، فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے مجرمانہ مہم اور خطے میں صہیونی ریاست کے بڑھتے اثرو نفوذ کی روک تھام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

حسن یوسف کو قید کی سزا بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسرائیل کی فوجی عدالت کی طرف سے سینیر سیاست دان اور پارلیمنٹ کے رکن الشیخ حسن یوسف کی گرفتاری اور انہیں انتظامی قید کی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ الشیخ حسن یوسف کو دی گئی سزا بین الاقوامی قوانین اور انسانی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

حماس کا فرانس کے ‘الشیخ یاسین’ گروپ کے ساتھ لا تعلقی کا اظہار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فرانس میں قائم الشیخ یاسین گروپ اور اس کے سربراہ عبدالحکیم الصفریوی کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروں‌کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

حماس رہ نما حسن یوسف کو اسرائیلی عدالت سے انتظامی حراست کی سزا

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے 65 سالہ فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے غرب اردن میں سینیر رہ نما الشیخ حسن یوسف کو چھ ماہ قابل توسیع انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔ الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر کو حراست میں لیا تھا۔

ڈاکٹرمحمود الزھارکی والدہ چل بسیں، حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور فلسطین کےسابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار کی والدہ چل بسیں۔ دوسری طرف حماس نے ڈاکٹر الزھار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حماس اور فتح کا مصالحتی عمل جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور تحریک فتح کی مرکزی قیادت نے قومی مصالحتی عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

قوم جلد دشمن کی قید سے اپنے پیاروں کی رہائی کی خوش خبری سنے گی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قوم اور اسیران کو معاہدہ احرار کی طرز پر ایک اور ایسے ہی باوقار معاہدے کی خوش خبری سنانے کی تیاری کر رہی ہے۔