چهارشنبه 14/می/2025

حماس

اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون جرم، فیصلہ واپس لیا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کی بحالی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو 'جرم' قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس اور فتح کی قیادت کے مصر میں مصالحتی مذاکرات، وفود کی قاہرہ آمد

فلسطینی تنظیموں تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی قیادت مصالحتی بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی ہے۔ حماس کے وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری اور تحریک فتح کے جماعت کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جبریل الرجوب کررہے ہیں۔

خالد مشعل کا القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر الجعبری کو خراج عقیدت پیش

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے جماعت کےعسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر احمد الجعبری کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الجعبری ایک صاحب نظر، متحر اور ہرمحاذ پر قائدانہ کردار ادا کرنے والے کمانڈر تھے۔

شہدا کا خون رائے گاں نہیں ہونے دیا جائے گا: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کہا ہے فلسطینی قوم کے شہدا کا خون رائیگاں ‌نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایران میں اہل سنت کے تین علما کے انتقال پر حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اہل سنت والجماعت کے تین علما کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ظالمانہ فیصلوں کی اصلاح کریں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین کے حوالے سے کیے گئےغلط فیصلوں کی اصلاح کریں۔

فلسطینی شہری کا قتل صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں الحوارہ چیک پوسٹ پرایک فلسطینی شہری بلال الرواجبہ کے بے رحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

حماس کی ویانا میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں مسلح حملے کو دہشت گردانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کا عمل مکمل کیا جائے: اسیر رہ نما کا پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے زیرحراست رہ نما الشیخ حسن یوسف نے اسرائیلی قید سے فلسطینی قوم اور قیادت کے نام اپنے پیغام میں قومی مصالحت کا عمل مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کی حامی قوتیں فلسطینیوں‌ میں تقسیم کی سازشیں کررہی ہیں۔ فلسطینی قیادت کو ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے مفاہمت اور مصالحت کاعمل پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔

پومپیوکاالقدس کےباشندوں سے متعلق متنازع بیان عالمی قوانین کےمنافی قرار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور فلسطینی اتھارٹی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا متنازع بیان بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔