یکشنبه 11/می/2025

حماس

مصری فن کاروں کا اپنے ساتھی کا بائیکاٹ، حماس کا خیر مقدم

مصر کی فلمی شخصیات اور شوبز نے ایک فن کار محمد رمضان کے اسرائیلیوں کے ساتھ گروپ فوٹو اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی مذمت اور محمد رمضان کے بائیکاٹ پر اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خیر مقدم کیا ہے۔

حماس کو سہولت کاری کے الزام میں پانچ فلسطینی طلبا دھر لیے گئے

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم جامعہ بیرزیت میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 طلبا کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان طلبا پر اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کو رقوم کی فراہمی کا الزام عاید کیا ہے۔

غزہ پر حملے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

القسام بریگیڈز کے کمانڈر حسین الدیری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک فیلڈ کمانڈر حسین حسن الدیری طویل علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے۔

حماس کی بحرینی وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے 'قومی تزویراتی' غلطی قرار دیا ہے۔

مایئک پومپیو فلسیطنی قوم کا حقیقی دشمن ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو فلسطینی قوم کا حقیقی 'دشمن' قرا ردیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یہودی کالونیوں کی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دینے کا اعلان فلسطینی قوم کے خلاف حقیقی جارحیت، غنڈہ گردی اور فلسطینی قوم کے حقوق کی پامالی ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی پر دبائو کے لیے گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما وصفی قبہا نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کی بحالی کے اعلان کے بعد فلسطینی اتھارٹی پر قومی اور سیاسی سطح پر دبائو ڈالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو فیصلہ تبدیل کرانے کے لیے اس پر دبائو ڈالا جانا چاہیے اور دبائو ڈالنے کے لیے پریشر گروپ قائم کیا جائے جس میں فلسطینی قوتوں کو شامل کیا جائے۔

شام میں حملہ اسرائیلی دشمن کی کھلی بدمعاشی ہے: حماس

اسرائیلی فوج کی طرف سے کل بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی کھلی بدمعاشی اور غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔

اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون جرم، فیصلہ واپس لیا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کی بحالی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو 'جرم' قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس اور فتح کی قیادت کے مصر میں مصالحتی مذاکرات، وفود کی قاہرہ آمد

فلسطینی تنظیموں تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی قیادت مصالحتی بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی ہے۔ حماس کے وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری اور تحریک فتح کے جماعت کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جبریل الرجوب کررہے ہیں۔