یکشنبه 11/می/2025

حماس

یورپی سفیروں کا جنگ زدہ علاقے غزہ کا دورہ، حماس کا خیر مقدم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے یورپی ممالک کے سفیر آج منگل کو غزہ کا دورہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اس دورے کا خیرمقدم کیا ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور صہیونی ریاست کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون روکا جائے۔

ترکی میں مقیم حماس رہ نما بکر حسان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلامی تحریک مزاحمت کے ابتدائی رہنمائوں میں شامل جماعت کے سینیر رہ نما الشیخ بکر عبداللہ حسان طویل علالت کے بعد کل جمعہ کو ترکی میں انتقال کرگئے۔

اسرائیلی عدالت سے حماس رہ نمائوں کو قید کی سزائیں

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے دو رہ نمائوں عبدالجبار جرار اور براہیم نواھضہ کو چار چار ماہ انتطامی قید کی سزا سنائی ہے۔ قابض ریاست کی عدالت کی طرف سے سنائی گئی قید کی سزا میں بار بار غیرمعینہ مدت تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

بزرگ فلسطینی عالم دین اور حماس رہ نما الحاج نورالدین انتقال کرگئے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بزرگ رہ نما اور جماعت کے عسکری شعبے عزالدین القسام بریگیڈ کے دو شہید کمانڈروں صلاح الدین اور عماد الدین کے والد الحاج نورالدین رضا خلیل درووزہ گذشتہ روز انتقال کرگئے۔

مصر کا فلسطینی مصالحت میں معاونت جاری رکھنے کا عزم، حماس کا خیر مقدم

مصری حکومت نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے عمل میں معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مصری کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ ارض فلسطین کی مجرمانہ تقسیم کا جرم تسلیم کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی سرزمین کی یہودیوں کے لیے تقسیم کی تمام تر ذمہ داری اقوام متحدہ اور عالمی برادری پرعاید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور دنیا کواپنی تاریخی غلطی اور اس کے بھیانک نتائج کا اعتراف کرنا چاہیے۔ کیونکہ اقوام متحدہ نے فلسطینی قوم کی زمین پر ایک غیر قوم کے لوگوں کو بسانے کی اجازت دینے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد لاکھوں فلسطینیوں کو ایک غاصب اور بے رحم ٹولے کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا تھا۔

یوم یکجہتی فسلطین پر حماس کا الفاظ کو عملی جامنہ پہنانے کی ضرورت پرزور

حماس نے اتوار کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے کو ایسے اعمال میں بدل دے جس سے ان کی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو اور وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔

ایرانی سائنسدان کا قتل وحشیانہ اور ناقابل معافی جرم:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینیر سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے کل جمعہ کے روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمن کا وحشیانہ فعل قرار دیا ہے۔

اختلافات کے باوجود فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری رکھیں گے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اختلافات کے باوجود تحریک فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نہیں چاہتی کہ معاملات ایک بار پھر صفر پر چلے جائیں۔