شنبه 10/می/2025

حماس

جوبائیڈن کے وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کے بیان کی مزمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے وزارت خارجہ کے امیدوار" انتھونی بلنکن " اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں ‌نے کے کہا ہے کی ان کی حکومت بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے سابقہ فیصلے پرقائم رہے گی۔

جوبائیڈن فلسطینیوں‌کے خلاف ظالمانہ پالیسیاں ختم کریں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ امریکا میں اقتدار کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حماس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کا کوئی افسوس نہیں۔ حماس نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاکہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف امریکا کی ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ کریں۔

اسرائیل نے اہل غزہ کوزیر دبائو لانے کے مواقع کھو دیئے: اسرائیلی دانشور

اسرائیلی اخبار 'یسرائیل ھیوم' کے فوجی امور کے تجزیہ نگار یوآو لیمور نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ عرصے کے دوران غزہ کی پٹی میں حالات کو بہتر بنانے اور اثرانداز ہونے کے تمام مواقع کھو دیے ہیں۔

فلسطین میں انتخابات کے اعلان پرحماس اور پارلیمنٹ کا خیر مقدم

فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور غزہ میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسرائیل سازش کے تحت فلسطینی قیدیوں میں کرونا پھیلا رہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا کی وبا پھیلنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے حماس رہنما کی انتظامی قید میں 4 ماہ کی توسیع

اسرائیل کی فوجی عدالت 'عوفر'نے زیر حراست رہ نما اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رکن شاکر عمارہ کی انتظامی قید میں مزید 4 ماہ کی توسیع کی ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت کی قطر میں ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔

سعودیہ میں حماس کے بزرگ رہ نما ڈاکٹر خضری اور ان کے بیٹے کا ٹرائل

سعودی عرب میں زیرحراست اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بزرگ رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کے خلاف مقدمہ شروع کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی۔

حماس کے اعلیٰ‌اختیاراتی وفد کی امیر قطر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ان کے شاہی دربار میں ان سے ملاقات کی۔

قطر اور سعودی عرب میں مصالحت پر حماس کی ‘جی سی سی’ قیادت کو مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان چار سالہ کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے درمیان فضائی، بری اور بحری حدود کھولے جانے کے اعلان پر خلیج تعاون کونسل کی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔