شنبه 10/می/2025

حماس

مسجد اقصیٰ ‌پر دھاوے مقدس مقام کو یہودیانے کی صہیونی پالیسی کا نفاذ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں ‌کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں ‌شدت کا مقصد نئے خطرناک اسٹیٹس کو کو مسلط کرنا اور مقدس مقام کو یہودیانے کی حکومتی پالیسی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا ہے۔

اسرائیل زندان میں قید حماس رہ نما 7 سال بعد رہا

کل جمعرات کو اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ایک سرکردہ رہ نما کو سات سال قید کے بعد جیل سے رہا کر دیا ہے۔

حماس کے بانی رہ نما ڈاکٹر ابراہیم الیازوری انتقال کرگئے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بانی رہ نما ڈاکٹر ابراہیم الیازوری کل جمعرات کے روز 11 فروری کو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔

حماس ثابت قدمی کے ساتھ قومی شراکت کے فیصلے پر قائم ہے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت' حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کے مابین قاہرہ میں بات چیت انتخابی مرحلے اور قومی شراکت داری سے متعلق امور پر تفصیل کے ساتھ اور مکمل بات چیت کی گئی۔

گرفتاریوں اور چھاپوں کے باوجود قومی مفاہمت کے لیے تیار ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کی قیادت کو گرفتار کرنے اور ظالمانہ مہمات جاری رکھے ہوئےہے تاکہ فلسطینی قومی مفاہمتی کوششوں کو تباہ کیا جاسکے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی چھاپہ مار کارروائیوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے باوجود حماس قومی مصالحت کے عزم پر قائم ہے۔

امریکی سفارت خانے کو القدس میں برقرار رکھنا ہمارے حقوق پر ڈاکہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس امریکی سفارت خانے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے روس کے دورے کے دوران ماسکومیں روسی حکام سے ملاقات کی۔

‘پروفیسر عبدالستار کی وفات سے فلسطینی قوم عظیم دانشور سے محروم ہوگئی’

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے ممتاز فلسطینی دانشور پروفیسر عبدالستار قاسم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ کرونا کی مہلک وبا نے فلسطینی قوم کے ایک عظیم رہ نما کو ہم سے جدا کردیا۔ ان کا خلا برسوں تک پورا نہیں ہوسکے گا۔

حماس فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مذاکرات کے لیے تیار ہے: بدران

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ قاہرہ جائیں گے اور قومی کاز اور فلسطینی نصب العین کے لیے مفاہمتی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

حماس کی بغداد میں دوہرے دھماکوں پرمذمت

تحریک مزاحمت حماس نے جمعرات کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی مذمت کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہو گءے۔