شنبه 03/می/2025

حماس

حماس کا فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد بند کرانے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرانے اور اسرائیلی ریاست کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے پارلیمانی بلاک کا فلسطینی وزراعظم اشتیہ سے استعفے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ سے استعفیٰ دینے اور آنےوالے انتخابات تک مجلس قانون ساز کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے نزار بنات کے قتل کو فلسطینی اتھارٹی کا گھناوٗنا جرم قرار دیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی ادارے کےاہلکاروں کے وحشیانہ تشدد میں سینیر سماجی کارکن نزار بنات کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے نزار بنات کے قتل کو عباس ملیشیا اور فلسطینی اتھارٹی کا سنگین جرم قرار دیتے ہوئے قاتلوں کو فوری طور پر کٹہرے میں لانے اور انہیں عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کا وفد موریتانیہ پہنچ گیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد باضابطہ دورے پر مراکش کے بعد افریقی ملک موریتانیہ پہنچ گیا ہے۔ حماس کے اس وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کررہےہیں۔

معرکہ سیف القدس کے بعد حماس کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

فلسطین میں سیاسی اور مزاحمتی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کے حوالے سے کیے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کےدرمیان غزہ کی پٹی پر وسط مئی کو لڑی جانے والی گیارہ روزہ جنگ کے بعد حماس کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

مقدس مقامات سرخ لکیر ہیں اور ان کا دفاع مذہبی فریضہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ فلسطین میں موجود مقدس مقامات سرخ لکیر ہیں اور ان کا دفاع مذہبی فریضہ ہے۔

حماس کی الھان عمر کے متنازع بیان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن محترمہ الہان عمر کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے مظلوم اور ظالم کو ایک صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کاکہنا ہے کہ الھان عمر کا مظلوم اور جلاد کو ایک صف میں کھڑا کرنا خود ایک بڑا ظلم ہے۔ ان کا اس نوعیت کا بیان حیران کن ہے۔ الھان عمرنے فلسطینی قوم کی آئینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری جارحیت کے مترادف قرار دے کر فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ہے۔

شام میں اسرائیلی بمباری وحشیانہ جارحیت ہے، اسے بند کیا جائے:حماس

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق فضائی دفاع نے لبنان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے شام میں متعدد مقامات پر حملے کی اسرائیلی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

حماس کا ایک بار پھر سعودی عرب سے اسیر رہ نما الخضری کی رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھرسعودی حکام سے کہا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے جماعت کے رہما ڈاکٹر محمد الخضری کو رہا کریں کیونکہ الخضری کی عمر اب 80 سال سے تجاوز کرچکی ہے اور وہ بڑھاپے کے ساتھ کئی خطرناک امراض کا بھی شکار ہیں۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں امریکا برابر مجرم ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں امریکا برابر کا مجرم ہے۔