
غزہ کے محاصرے کے تسلسل پر حماس کی اسرائیل کو وارننگ
جمعرات-15-جولائی-2021
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انسانی بحرانوں کو ختم کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ اگر بحران ختم نہ کیے گئے تو غزہ کا علاقہ قابض اسرائیل کے سامنے آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا۔حماس زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام محاصرے کو توڑنے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔