شنبه 03/می/2025

حماس

حماس کی لبنان کی اسلامی مزاحمت کو اسرائیل پر حملوں پر مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنانی اسلامی مزاحمت کو قابض اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط علاقوں پر راکٹ حملوں پر مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس نے اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پرحالیہ جارحیت پرلبنانی مزاحمتی قوتوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کی وفد کی تہران آمد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد جمعرات کے روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچا ہے۔ حماس کا وفد ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

آتش زدگی کے واقعات پر حماس کا ترکی سے اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ملک کے مختلف حصوں میں لگی آگ کے پیش نظر برادر ملک جمہوریہ ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

امریکا فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں برابر کا شریک ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی پالیسیوں کے لیے ہتھیاروں ، پیسے اور سیاسی معاونت کی وجہ سے امریکا فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت میں برابر کا شریک ہے۔

اسرائیلی لیڈر شپ دہشت گرد، کٹہرے میں لایا جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کی لیڈرشپ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے عالمی فوج داری عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہدا کا خون وطن عزیز کی سرحدوں کی تشکیل کا ذریعہ ثابت ہوگا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا وطن عزیز کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدوں کے تعین کا ذریعہ ثاب ہوں گے۔

زیرحراست فلسطینی کی موت اسرائیل کے ہاتھوں سوچا سمجھا قتل ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کی تحویل میں تشدد کے نتیجے میں فلسطینی شہری کی موت کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عاید کرتے ہوئے اسے قابض فوج کے ہاتھوں ایک بے گناہ فلسطینی شہری کا سوچا سمجھا قتل قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن سے حماس کے 122 کارکن گرفتار

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’ریشٹ کے اے این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے دو ماہ کے دوران غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 122 رہ نماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس گرفتاری کا مقصد غرب اردن میں حماس کی سرگرمیوں کو روکنا اور جماعت کو دباؤمیں رکھنا ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے حماس رہ نما کی انتظامی قید میں چار ماہ کی توسیع

اسرائیلی ریاست کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے اسیر رہ نما الشیخ عبدالجبار جرار کی انتظامی قید میں تیسری بار مزید چار ماہ کی توسیع کی ہے۔

حماس، اسلامی جہاد کی اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کےقیام کی مذمت

کل بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور اسلامی جہاد نے قابض اسرائیلی میں متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ کھولنے کی مذمت کی ہے۔