شنبه 03/می/2025

حماس

یہودی آباد کاری روکنے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں یہودی آباد کاری روکنے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

اسیران ہمارے ہیروز ہیں، ان کا دفاع جاری رکھیں گے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ہمارے ہیروز ہیں۔ وہ صہیونی ریاست کے جبر وتشدد اور ظلم کے خلاف آہنی حوصلے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال جلبوع جیل سے فلسطینی اسیران کا فرار ہے۔

مجاھدین کو اغوا کرنے والے دشمن کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کو گرفتار کرنے والے قابض دشمن کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں۔

آپریشن آزادی ٹنل اسرائیلی نظام کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو قومی ہیروز قرار دیتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فلسطینی اسیران کا فرار دشمن کے کھوکھلے پن کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران تمام وسائل کے ذریعے اپنی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

صابرہ اور شاتیلا قتل عام صہیونیوں کی گردنوں پرلعنت کا طوق ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ قابض دشمن کے جرائم ساقط نہیں ہوسکتے۔ قابض دشمن کے ساتھ مذاکرات وقت اور وسائل کا ضیاع ہے۔ دشمن سے مذاکرات کے ذریعے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور حق خود ارادیت حاصل نہیں کیے جاسکتے۔

حماس کے زیرحراست اسرائیلی کے اہل خانہ کی بینیٹ سے ملاقات

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی سپاہی ابرا مینگسٹو کے اہل خانہ سے ملاقات کی تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیل نہیں بیان کی گئی۔

اسیران کی رہائی کے لیے معاہدے کی ہرممکن کوشش کریں گے: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور جماعت کے لبنان میں مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

اسلامی جہاد اور حماس کی اسرائیلی جیل سے فرار پر مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے گذشتہ روز اسرائیلی جیل جلبوع سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ْذریعے فرار کو صہیونی ریاست کے سیکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ دونوں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کی کارروائی پر فلسطینی قوم کو مبارک باد اورفرار ہونے والے قیدیوں کی کوشش کی تحسین کی ہے۔

علی گیلانی کے انتقال سے مسلم امہ ایک مجاھد رہ نما سے محروم ہوگئی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بزرگ کشمیری حریت پسند رہ نما سید علی گیلانی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی وفات سے مسلم امہ ایک نا ڈر، بہادر اور بے باک مجاھد لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے حماس کا ’نفیر عام‘ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بالعموم پورے فلسطین بالخصوص بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایام توبہ‘ کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال ہونے سے روکیں۔ حماس نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے نفیر عام کا اعلان کیا ہے۔