شنبه 03/می/2025

حماس

غرب اردن مزاحمت کا نیا میدان بننے والا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں میں قابض صہیونی ریاست کے خلاف اٹھنے والی مزاحمت کے بعد ظاہر ہو رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں غرب اردن مزاحمت کا نیا میدان جنگ بند سکتا ہے۔

اسرائیل کے خلاف جرات مندانہ موقف، حماس کا عراق کو خراج تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عراق کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ مسترد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کی طرف سے عراق کی حکومت اور عوام کا اسرائیلی ریاست کو مسترد کرنے پران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

غرب اردن کے عوام قابض دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے غرب اردن کے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض دشمن کے مظالم کے خلاف خود بھی کھڑے ہوجائیں اور فلسطینی مجاھدین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں تاکہ قابض دشمن کے خلاف غرب اردن میں آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں آگے چلایا جاسکے۔

حماس کی پاپولر فرنٹ کی رہ نما کو اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے نائب صالح العاروری نے پاپولر فرنٹ کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کو فون کیا اور انہیں دو سال بعد قابض ریاست کی جیلوں میں رہائی پر مبارکباد دی۔

عباس کا جنرل اسمبلی سے خطاب پالیسیوں کی شکست کا اعتراف ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کو مایوس کن اوراوسلو معاہدے کے بعد بنائی گئی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف قرار دیا ہے۔

حماس کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق عراق کے موقف کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عراق کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ مسترد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

آئرن ڈوم کے لیے امریکی امداد فلسطینیوں سے کھلی دشمنی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا صہیونی ریاست کے فضائی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کے لیے مزید فنڈ کی منظوری دینا صہیونی ریاست کو ناقابل تسخیر نہیں بنا سکتا۔مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ امریکی کانگریس کی طرف سے آئرن ڈوم کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ امریکا کا فلسطینیوں کے خلاف مسلسل تعصب اور قابض اور ظالم اسرائیلی ریاست کے مظالم کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف دشمنی اور مظالم میں امریکا اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کو دبانے اور ان کی امنگوں کو کچلنے میں ملوث ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکیوں کا واضح کردار موجود ہے۔تحریک کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے صیہونی آئرن گنبد کے لیے امداد قابض دشمن کی فوجی صلاحیتوں کی مسلسل حمایت اسے ہماری سرزمین پر سیکیورٹی فراہم نہیں کرے گی اور نہ ہی اسے حملوں سے مضبوط بنائے گی اور نہ مزاحمت ، اور اس کی قسمت کا خاتمہ ہونا ہے۔انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی انتظامیہ پر ا

سوڈانی قیادت فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرائے:حماس

حماس کی آفیشنل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں حماس کی طرف سے کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کی گئی اور سوڈان میں حماس کی کسی قسم کی املاک کو ضبط نہیں کیا گیا ہے۔

سوڈان میں حماس کے اثاثے منجمد کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ابومرزوق

جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ان خبروں کی تردید کی کہ "سوڈانی حکام نے سوڈان کی سرزمین پر حماس کے تمام اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔"

ایمنسٹی کا سعودی فرمانروا سےحماس کے مندوب کو رہا کرنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاض کی ایک جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سابق مندوب ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹےانجینیر ہانی الخضر کو رہا کریں۔