شنبه 03/می/2025

حماس

سعودیہ میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے حماس کی قیادت کو یقین دہانی

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے ایک ذمہ دار ذریعے نے کل اتوار کو بتایا ہے کہ حالیہ ایام کے دوران جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے خطے کے متعدد ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ہیں

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی چھ ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہائی

اسرائیلی حکام نے فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک سرکردہ رکن اوراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بزرگ رہ نما الشیخ حاتم قفیشہ کو جیل سے رہا کردیا ہے۔ انہیں چھ ماہ قبل گرفتار کرکے بغیرکسی الزام انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔

حماس کا سعودیہ میں قیدیوں سے متعلق انسانی حقوق رپورٹ کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انسانی حقوق کونسل کی اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں سعودی عرب کی ایک جیل میں قید حماس کے سابق مندوب ڈاکٹر محمد صالح الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری کی قید اور رہائی سے انکار کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔

لبنان میں حماس کے وفد کی لبنانی وزیر سے ملاقات

کل جمعہ کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک وفد نے لبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی قیادت میں لبنانی وزیر مصطفیٰ بیرم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملائیشیا کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے جرات مندانہ موقف کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے برادر ملک ملائیشیا کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق ٹھوس اور جرات مندانہ موقف اپنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کامیاب بنائیں گے: خلیل الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے جمعہ کی شام کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک نئے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ ہے اور ہم یہ کام کریں گے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے حماس رہ نما کو ایک سال قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے زیر حراست رہ نما الشیخ نزیہ ابوعون کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ الشیخ ابو عون کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے جبع سے ہے۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پرحماس کی پاکستانی قیادت سے تعزیت

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق کہلانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر اے کیو خان کی وفات کو عالم اسلام کے لیے ایک سانحہ قرار دیا ہے۔

حماس اور تحریک فتح کی قیادت کی لبنان میں ملاقات، مفاہمت پر اتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت نے کل اتوار کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی سفارت خانے میں تحریک فتح کی قیادت سے ملاقات کی۔

الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری پر حماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔