لبنان میں حماس کے وفد کی وینز ویلا کے سفیر سے ملاقات
بدھ-17-نومبر-2021
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے ایک وفد نے لبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی سربراہی میں کل منگل کو بیروت میں وینزویلا کے سفیر جیسس گریگوریو سے وینز ویلا کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا یا اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات پر بات چیت کی گئی۔