جمعه 02/می/2025

حماس

’حماس نے مغربی رائےعامہ پر موثر اور مثبت اثرات مرتب کیے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک تنظیم میں شعبہ اطلاعات کے انچارج ہشام قاسم نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مغربی عوامی رائے کو خطاب کرتے ہوئے اس کے بیانیے میں مثبت اور قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

حماس کے یوم تاسیس پر فلسطینی اتھارٹی نے مساجد سیل کر دیں

جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی نے الخلیل گورنری میں مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی 34 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر کیا گیا جب حماس کی قیادت کی طرف سے جمعہ کے روز ایک مارچ کی کال دی گئی ہے۔

’قیدیوں کی باعزت رہائی کے لیے جامع روڈ میپ پیش کیا ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بیرون ملک امور کے نائب سربراہ ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ حماس کی اولین ترجیح طاقت جمع کرنےکا عمل جاری رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے باعزت تبادلے کے معاہدے کے لیے ایک مربوط روڈ میپ پیش کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی افسران کا حماس کے ساتھ قیدیوں کے جلد تبادلے پر زور

بدھ کوعبرانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی سیکیورٹی اپریٹس میں فوجی افسران اور اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ موجودہ پرامن دور سے فائدہ اٹھائیں اسلامی تحریک مزاحمت [حماسپ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو تیزی سے مکمل کریں۔

قومی اصولوں پرحماس کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں:اسلامی جہاد

فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے کہا کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ حماس نے اپنے قیام کے بعد سے قابض دشمن کے خلاف قومی مزاحمت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور قربانیاں پیش کی ہیں۔

اسرائیل سے مذاکرات سراب، تحریک آزادی جاری رکھنے کا عزم، حماس کا پیغام

اپنے قیام کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پراسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے باور کریا ہے کہ جماعت فلسطین کی آزادی کی ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھے گی۔ حماس نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کو ایک بار پھر سراب قرار دیتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین اور اسرائیل میں سائنس ریسرچ معاہدہ، حماس کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے یورپی یونین کی جانب سے "اسرائیل" کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے سائنسی تحقیقی پروگرام میں شمولیت کے لیے "Horizon Europe" کے معاہدے پر دستخط کرنے کی مذمت کی ہے۔

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے ملاقات

کل بدھ کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ماسکو کے دورے کےدوران روسی حکام سے بات چیت کی۔ حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے دارالحکومت ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی۔ فلسطینیوں کے خلاف مزاحمت کے حق پر زور دیا۔ حماس کی قیادت نے روسی حکام کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے خلاف عوامی غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

الجزائر کی فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی پیشکش، حماس کا خیرمقدم

الجزائر نے فلسطینی قوتوں کےدرمیان مفاہمت اور مصالحت کےلیے میزبانی کی پیش کش کی ہے۔ دوسری طرف حماس نے اس پیش کش کو خوش آئند قرار دے کر اس میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسرائیل کے خلاف مزاحمت تیز کرنے پر غور کر رہے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک سرکردہ ذریعے نے بتایا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی ناکہ بندی اور تعمیر نو میں سست روی کے تناظر میں اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت تیز کرنے کے آپشنز کا مطالعہ کر رہی ہے۔