جمعه 02/می/2025

حماس

روسی دانشور کی وفات پر حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے روسی سیاسی مفکر شامل سلطانوف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی دانشور گذشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو میں انتقال کر گئے تھے۔

فلسطینی اتھارٹی پی ایل او کواسرائیل کا آلہ کار بنانا چاہتی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطین کی سیاسی، عوامی اور سول قوتوں کی طرف سے ریاستی اداروں کے حوالے سے صدر محمود عباس کے حالیہ صدارتی فرمان کو مسترد کرنے اور ان کے موقف کی مذمت کا خیر مقدم کیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ سیاسی قوتوں کی طرف سے جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر صدر عباس کو اپنا فرمان واپس لینا پڑا۔

’حماس کو "دہشت گرد” قرار دینے کا آسٹریلیا کا اقدام تعصب پرمبنی‘

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے آسٹریلیا کی جانب سے جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قوم کی قربانیاں دشمن کے قدموں تلے آگ لگا دیں گی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ شہید نہاد برغوثی کا خون، ہمارے شہداء اور ہمارے زخمیوں کا خون، قابض دشمن کی جیلوں میں ہمارے بہادر قیدیوں کی قربانیوں اور ہر جگہ ہمارے عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی بلکہ یہ قربانیاں دشمن کے پاؤں تلے جلتا ہوا شعلہ ثابت ہوں گی۔

حماس کی اسرائیلی لیڈروں کے عرب ملکوں کے دوروں کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس"نےاسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ بحرین اور منامہ میں اس کے استقبال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بعض عرب ملکوں کے حکمرانوں نے اپنی قوم اور ملک صہیونی ریاست کے سامنے گروی رکھ دیے ہیں۔

شیخ احمد یاسین شہید کے زیراستعمال اشیا کا میوزیم بنانے کا فیصلہ

غزہ کی پٹی میں 22 مارچ کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بانی شہید شیخ احمد یاسین کے زیراستعمال سامان پر مشتمل میوزیم کے افتتاح کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

حماس کی لبنانی اور ایرانی رہ نماؤں کی تصاویرنذرآتش کرنے کی مذمت

جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے جنوبی غزہ کی پٹی میں لبنانی اور ایرانی رہ نماؤں کی تصاویر نذرآتش کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیلی صدر کا دورہ امارات، حماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے صہیونی ریاست کے صدر ہرتصوغ اسحاق کے امارات کی سرزمین پر استقبال کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی دشمن اور اس کے قائدین کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کو معمول پر لانے کی روش کو مسترد کرنے پر زور دیا۔

اسرائیل کے ساتھ کھیلوں کے بائیکاٹ پرکویتی کھلاڑی کو حماس کا خراج تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے نوجوان کویتی کھلاڑی محمد العوضی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں صیہونی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے کے بعد ان کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سیاسی بنیاد پرٹرائل فلسطینی اتھارٹی کے ماتھے پر بدنما داغ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد جوڈیشل ادارے اور عدالت کی طرف سے سیاسی رہ نما عزت الاقطش کا ٹرائل رام اللہ اتھارٹی کے ماتھے پر بد نما داغ ہے۔