جمعه 02/می/2025

حماس

دمشق پر اسرائیلی حملے کی مذمت

حماس نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت کے ترجمان جہاد طہ نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ''اسرائیل کے ان جارحانہ حملوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس سے ہماری عرب قوم کے مفادات خطرے میں ہیں۔ خطے میں اس دہشت گرد شناخت سے لاحق خطرات سے بچنے کے لیے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔''

37 سالہ فلسطینی شہید سمیح عمارنہ کے جنازے میں ہزاروں شریک

حماس نے فلسطینی شہید سمیح عمارنہ کی شہادت کے سلسلے میں یوم سوگ منایا ہے۔ وہ ہفتے کے روز شہید ہو گئے تھے۔ جبکہ جنین کے علاقے میں وہ اسرائیلی قابض کی گولی سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بعد وہ ہفتے کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اردنی حکومت سے حماس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ

اردن کی سب سے پرانی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے جنرل سپر وائزر جنرل عبد الحمید ذنیبات نے اپنے ملک کی حکومت سے "تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] فلسطینی قوم کی نمائندہ تنظیم ہے اور اسے کسی صورت میں نٖظراندازنہیں کیا جا سکتا ہے۔

فلسطین کے مجاہدوں اور شہیدوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس

حماس موومنٹ نے فلسطین کی آزادی پر فدا ہونےوالے شہید ابو ایھور کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فلسطین ی کا اعلان ہے کہ فلسطین میں قابضین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ حماس ایسے تمام شہیدوں اور مجاہدوں کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑی ہے جو مقدس مقامات اور سرزمین فلسطین کے تحفظ لیے اسرائیلی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

عباس ملیشیاکافلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاون اسرائیلی مقاصد کی تکمیل ہو گی

فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شروع کی گئی سیاسی حراستوں کی نئی مہم کی مذمت کی ہے کہ یہ گرفتاریاں قومی اقدار کے خلاف جرم کے مصداق ہیں۔ فلسطینی شہریوں کی سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی ان گرفتاریوں سے صرف اسرائیلی قبضے کو تقویت ملے گی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے ہی فلسطینی عوام کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ گذشتہ رات سے شروع کیا ہے۔

مغربی کنارے میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع قابل مذمت ہے۔ حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں نافذ کردہ ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

حماس کے اہم رہ نما سمیت 13 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں پیر کو علی الصبح مہم کے دوران حماس کے ایک اہم رہنما سمیت کم از کم 13 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

شاتم رسول بھارتی لیڈروں کو کٹہرے میں لایا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے بھارتی حکمران جماعت [بی جے پی] کے دو رہ نماؤں کی طرف سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شاتم رسول ہندو لیڈروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلال عواد کبھا کی شہادت پر حماس کا اظہارِ تعزیت

بدھ کی شب جنین کے جنوب میں یعبد قصبے پر اسرائیلی قابض فوج کے چھاپے کے دوران بلال عواد کبھا نے جامِ شہادت نوش کیا۔

اسرائیلی فوج کے قتل کے الزام میں حماس کے چار کارکنوں کو عمر قید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے سنہ 2019 میں ایک فوجی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے 4 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ چاروں کارکنوں کے خلاف اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں قصور وار ثابت ہونے کے بعد کل منگل کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔