پنج شنبه 01/می/2025

حماس

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کا دورہ لبنان

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے میڈیا آفس نے کل پیر کو ایک بیان میں بتایا ہےکہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں ایک وفد آج منگل کو لبنان کا دورہ کرے گا۔

لبنانی عیسائی رہنما کا پناہ گزینوں بارے متنازع بیان مسترد

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے "مارونائٹ پیٹریارک بشارا الراعی کے جاری کردہ بیانات کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے اپنے ملک سے فلسطینی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے اور دوسرے ممالک میں ان کی آباد کاری کا مطالبہ کیا تھا۔

ارئیل یہودی کالونی کالج کو تسلیم کرنا آبادکاروں کی جارحیت ہے: حماس

کل سوموار کےروز اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں سے "اسرائیلی" یونیورسٹیوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کے بعد ان پر کالونیاں تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی جامعات کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

اونروا فلسطینی پناہ گزینوں کی نجی معلومات کسی دوسرےادارے کو نہ دے:حماس

لبنان میں قائم حماس کے پاپولر ایکشن بیورو نے فلسطینیوں کے اپنے گھروں اور علاقوں میں لوٹنے کے حق کی بجا آوری کے لیے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اس مسلمہ حق کے لیے واضح اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔ تاکہ اسرائیلی ناجائز قبضے کے بعد سے بے گھر کیے گئے فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

آزادی کے لیے صرف اسرائیل سے لڑنے کا راستہ ہے: خالد مشعل

حماس کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے یہ زور دے کر کہا ہے کہ '''فلسطینی عوام کے پاس اسرائیل کے خلاف لڑ کر آزادی حاصل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ " انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا "حماس اور دوسرے تمام فلسطینی گروپ شہدا کے خون کیساتھ جیلوں میں موجود قیدیوں کی قربانیوں کے ساتھ وفادار رہیں گے۔"

حماس کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

حماس نے ہفتے کی صبح غزہ پر کیے گئے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ '' یہ اسرائیل کی اس جارحیت کا حصہ ہے، جس جارحیت کا اس نے پوری ارض فلسطین کو ہدف بنا رکھا ہے، اسی جارحیت کا ایک تازہ مثال مزاحمت کرنے والے تین نوجوان فلسطینیوں کی جنین شہر میں شہادت ہے۔''

طلبا پر تشدد کی ذمہ دار النجاح یونیورسٹی کی انتظامیہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ النجاح یونیورسٹی کے سیکیورٹی عملے کی طرف سے طلباء کے پُرامن احتجاج کے دوران طلبا اور طالبات پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں طلبا پر تشدد کو مجرمانہ حملہ اور ناقابل قبول ہے اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تعمیر و توسیع کے صہیونی منصوبے کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوں گے

حماس کے رہ نما عبدالحکیم حنینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع ایک "جنگی جرم" اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کا وسیع رقبہ ہتھیا کر قومی پارک بنانے کا منصوبہ "ایک نئی سازش" مسلط کرنا ہے۔

10 سال قید میں گزارنے والے حماس کے اہم رہ نما کو 6 ماہ کی انتظامی قید

اسرائیلی قابض انتظامیہ نے فلسطینی پُرعزم قائد یاسر بدرساوی کی چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

دُشمن کے خلاف جنگ کے وقت کا تعین مزاحمتی قوتیں کریں گی:الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزاحمت قابض کے ساتھ لڑائی کے وقت کا تعین کرتی ہے، یہ کیسے شروع ہوتی ہے اور کیسے ختم ہوتی ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیسا قابض اسرائیل چاہتا ہے ہم ایسا نہیں کرتے۔