چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

حماس رہ نما 15 سال اسرائیلی جیل میں قید کے بعد رہا

اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سینیر رہ نما کو پندرہ سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے محمد صبحہ کا آبائی تعلق مغربی کنارے کے شہر طولکرم سے ہے۔

حلب میں شہری آبادی پر بمباری جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج کی جانب سے اسپتالوں اور شہری آبادی کے مراکز پروحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کا قتل عام سنگین جنگی جرم قرار دیا ہے۔

’کارکنوں کی گرفتاریوں سے حماس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگا‘

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے کارکنوں اور رہ نماؤں کے خلاف جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اندھا دھند گرفتاریوں سے حماس کی عوامی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں حماس رہ نماؤں کےخلاف کریک ڈاؤن

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے رہ نماؤں اور کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

طلبا یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک کامیاب، حماس کی مبارک باد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی مقرب خیال کی جانے والی طلباء تنظیم اسلامک بلاک نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ تحریک فتح کے حامیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اسلامک بلاک کی کامیابی پر تنظیم کے کارکنوں اور رہ نماؤں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اسرائیلی جرائم پر عالمی خاموشی نے فلسطینی خون ارزاں کردیا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری اور فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ عالمی خاموشی نے نہتے فلسطینیوں کا خون ارزاں بنا دیا ہے۔

شہداء کا خون شمع آزادی کے پروانوں کے لیے مینارہ نور ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی شہداء کا خون آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والی قوم کے لیے مینارہ نور کا درجہ رکھتا ہے۔

غزہ کی ناکہ بندی میں مزید سختی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر عاید معاشی پابندیوں میں مزید سختی اور شدت کے نتیجے میں علاقے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے اور اس کے سنگین نتائج کی تمام ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

میراتھن دوڑ نے حماس اور فتح کی قیادت کو ایک دوسرے کے قریب کردیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں یوم اسیران کی مناسبت سے ایک میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور تحریک فتح کی قیادت نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

کوئی طاقت فلسطینی قوم کو دشمن کے سامنے جُھکا نہیں سکتی: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ عالم اسلام اور عرب دنیا کی جانب سے فلسطینیوں کی مالی ، سیاسی، سفارتی مدد جاری رہی تو وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم بھی آزادی کی فضاء میں سانس لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نے تمام تر مشکلات کے باوجود یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔