چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

’یو این‘ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کیلیےاسرائیلی نامزدگی باعث شرم ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت کے لیے اسرائیل کی نامزدگی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ اور اس کے قوانین اور اصولوں کے لیے باعث شرم قرار دیا ہے۔

تین یہودیوں کی اغوا ، قتل نے آزادی کی کشمکش کو ایک نئی شکل دی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے دو سال قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں کے ہاتھوں تین یہودی آباد کاروں کے اغواء اور ان کے قتل کو تحریک آزادی کی کشمکش میں ایک نئی جہت قرار دیتے ہوئے اغواء کاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسیر فلسطینی رہ نما کے گھر پر نامعلوم افراد کا دھاوا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فلسطین لیڈر نائل البرغوثی کے گھر میں خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے پر فلسطینی سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی فوج کی کارروائی کو بزدلانہ اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے اسیر رہ نما کا بیٹا اسرائیلی جیل سے اڑھائی سال بعد رہا

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک نوجوان فلسطینی شہری اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سرکردہ رہ نما الشیخ جمال ابو الھیجا کا بیٹا عماد مسلسل اڑھائی سال قید کے بعد رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ گیا۔

مسئلہ فلسطین کے حل کا فرانسیسی فارمولہ قبول نہیں:حماس، اسلامی جہاد

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور اسلامی جہاد نے فرانس کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے پیش کردہ فارمولہ ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے فلسطینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط اور مظالم کے خلاف متفقہ حکمت عملی اپنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

عزت رشق کو اردن میں والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت

اردنی حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے جلا وطن رہ نما عزت الرشق کو ان کی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ عزت الرشق کی والدہ کل منگل کو عمان میں انتقال کر گئی تھیں۔

فرانس کا نام نہاد امن اقدام فلسطینی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی مشرق وسطیٰ کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہےاور کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کی کوشش کے طورپر دیکھی جانےوالی پیرس کانفرنس درحقیقت فلسطینی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے مطالبے پرقائم ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فرانس کی دعوت پر تین جون کو بلائی گئی بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو ڈھونگ اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں نام نہاد کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے مسئلہ فلسطینی سردخانے میں ڈالنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کا ’حماس‘ کا خفیہ سیل پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے’شاباک‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک سیل پکڑا ہے۔ مبینہ طور پر اس خفیہ سیل کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ ہے اور اس گروپ میں شامل فلسطینی مزاحمت کار بیت المقدس میں ایک یہودی بس میں بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔

لائبرمین وزیردفاع، صہیونی ریاست جنگی مجرموں کے ہاتھوں یرغمال:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیل کے انتہا پسند یہودی سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین کو وزیردفاع بنائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ لائبرمین کی تقرری کے بعد صہیونی ریاست مکمل طورپر دہشت گردوں اور جنگی مجرموں کے ہاتھوں میں یرغمال ہو کر رہ گئی ہے۔