چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

قبلہ اول میں نمازیوں پر تشدد پوری فلسطینی قوم پر حملہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور مسجد میں موجود نمازیوں اور معتکفین پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور نمازیوں پر تشدد کو فلسطینی قوم اور تمام مقدسات پر حملہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی جرائم کے خلاف فلسطینیوں کی مسلح مزاحمت ناگزیر ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف فلسطینی قوم کی جدید وسائل کے مطابق مسلح مزاحمت ’ناگزیر‘ ہے۔

فلسطینی دھڑے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں: طیب ایردوآن

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے سربراہ خالد مشعل اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے استنبول میں گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اسرائیل سےتعلقات کی بحالی کی بنیادی شرط ہے

ترکی نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اپنی شرائط کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے اور کہا ہے جب تک فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیاں قائم رہیں گی تل ابیب سےسفارتی تعلقات بحال نہیں ہوں گے۔

برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ کا قتل دہشت گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے برطانیہ کی ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کے چاقو کے حملے کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

تحریک فتح وعدوں سے مُکر گئی، دوحہ میں جاری مفاہمتی مذاکرات فلاپ

فلسطین کی دو بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ اور صدر محمود عباس کی جماعت فلسطین لبریشن موومنٹ’فتح‘ کے درمیان قطر کی ثالثی کے تحت ہونے والےمفاہمتی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، جس کے بعد حماس نے مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری فتح کی قیادت پرعاید کی ہے۔

حماس کی اسرائیل کے ساتھ 10 سال کی جنگ بندی کی تجویز کی تردید

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے اقتصادی سہولیات کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ دس سال تک جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

حماس کی جانب سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں امدادی رقوم کی تقسیم

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی جانب سے لبنان میں قائم نہر البارد پناہ گزین کیمپ میں دو ہزار کے قریب پناہ گزین خاندانوں کو فی کبہ 150 ڈالر امدادی رقم تقسیم کی ہے۔

’فتح سے مفاہمت آخری مراحل میں داخل،حماس وفد جلد مصر کا دورہ کرے گا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ تحریک فتح کے ساتھ قومی مفاہمتی بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور آج رات قطر میں ہونے والے مذاکرات حتمی ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد آئندہ ہفتے مصر کا دورہ کرے گا جہاں مصری قیادت سے دو طرفہ مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

قومی مفاہمت کے لیے مصر کی ثالثی قبول ہے، بھرپور تعاون کریں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی مفاہمت اور مصالحت کے لیے مصر اور کسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے ثالثی کی مساعی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مصری حکومت فلسطینیوں میں مفاہمت کے لیے ثالثی کرنا چاہتی ہے تو حماس کی قیادت قاہرہ جانے اور بات چیت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔