چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

اسرائیل کے جرائم کی قیمت ادا ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: حماس

حماس کے رہنما حازم قاسم کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں سے متعلق معلومات کو مفت میں نہیں بانٹے گی۔ انہوں نے کسی بھی ممکنہ قیدی تبادلہ معاہدے سے قبل وفاء الاحرار معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہا کیا جائے۔

حماس کی جانب سے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے سعودی عرب کے شہروں مدینہ اور قطیف میں مساجد کو نشانہ بنانے کی مذموم کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور ان حملوں کو مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

صہیونی غاصبوں سے شہیدہ سارہ اور تیسیر حبش کے خون کا بدلہ لیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک خاتون سارہ داؤد عطا طرایرہ اور معمر فلسطینی تیسیر حبش کی شہادت کو سنگین اور ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

قبلہ اول اور القدس کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے خلاف منظم سازشیں کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی تحریک آزادی اور تحریک مزاحمت ایک طرف صہیونی ریاست کے محاصرے میں ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

قبلہ اول کے دفاع ، القدس کی آزادی کیلیے مسلم امہ متحد ہوجائے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں عالم اسلام پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شام: فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری، حماس کی شدید مذمت

شام میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’’خان الشیخ‘‘ پر گذشتہ روز بمبار طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کو وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائی قرار دیا ہے۔

حماس کے اسیران پر پابندیوں میں اضافے کی منظوری

اسرائیلی کابینہ نے جیلوں میں ڈالے گئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تمام کارکنوں اور رہ نماؤں پر سختیاں بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

استنبول بم دھماکے ترکی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کے صدر مقام استنبول میں دو روز قبل ہونے والے خود کش حملوں اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ استنبول دھماکے ترکی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔

ترکی ۔ اسرائیل سمجھوتہ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی نئی ڈیل ثابت ہوگا؟

ان دنوں اسرائیل اور ترکی کے ذرائع ابلاغ میں تل ابیب اور انقرہ کے درمیان پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے کی خبریں کافی گرم ہیں۔ اسرائیل کے سفارتی اور سیاسی حلقے ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی ڈیل کو فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے لیے ایک انعام قرار دے رہے ہیں۔

محصورین غزہ کی ہرممکن مدد، ترکی کا کردار قابل تحسین ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کی جانب سے محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے میں مدد دینے، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب ایردوآن کی مساعی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔