چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

لائبرمین کی فوج کو غزہ میں حماس کاتختہ الٹنے کے پلان کی تیاری کی ہدایت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی حکومت ختم کرنے کے لیے پلان تیار کریں۔

حماس رہنماؤں اور کارکنوں کے سیکڑوں ’فیس بک‘ صفحات بند کردیے گئے

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ نے صہیونی لابی کے دباؤ میں آکر اسرائیلی طرف داری کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں کے سیکڑوں ’فیس بک‘ صفحات بلاک کردیے ہیں۔

اسرائیل کا حماس پر کشیدگی کی آگ بھڑکانے کا الزام

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ذمہ داری خفیہ ادارے’شاباک‘ کے سربراہ نے الزام عاید کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک فتح محمود عباس کے جانے کے انتظار میں ہے۔

فلسطینی مجاھدین نے صہیونی دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی تحریک مزاحمت نے صہیونی غاصب دشمن کے خلاف چار مسلسل جنگوں کے دوران طاقت کے توازن کو تبدیل کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

’فیس بک‘ کی صہیونیت نوازی، حماس رہ نما کا اکاؤنٹ ساتویں بار بند

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائیٹ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل نوازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ فیس بک کی صہیونیت نوازی کے مظاہر آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔

حماس صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ’ہراول دستہ‘ ہے: پاسداران انقلاب

ایران کی طاقت ور فوج پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاسداران انقلاب کے ایک مشیر کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس ترکی کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ خفیہ ڈیل کی کوشش کر رہی ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ہراول دستہ ہے۔

شاؤل ارون کے اہل خانہ کا نفحہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ

فلسطینی مجاھدین کے ہاں غزہ کی پٹی میں دو سال قبل جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کے اہل خانہ اور دسیوں دیگر اسرائیلیوں نے النفحہ نامی اسرائیلی جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حماس: اسرائیل سے خفیہ ساز باز کا ایرانی عہدیدار کا بیان باطل قرار دیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیر عہدیدار کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا الزام یکسر مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے جماعت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ایرانی عہدیدار کابیان سراسر باطل اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف کے متنازع پر بیان پر حماس کا شدید احتجاج

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور شاہ فیصل اسلامک ریسرچ سینٹرکے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل کے اس بیان پر سخت احتجاج کیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور حماس کے خلاف توہین آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے انہیں ایرانی پروردہ قرار دیا تھا۔

فلسطینی اسیران کی رہائی جلد ہی ممکن ہوگی: حماس قیادت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مرکزی رہنمائوں خالد مشعل، صالح العاروری اور موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بار پھر اپنی تنظیم کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے عہد کی تجدید کی اور ان کی رہائی کی کوششوں کو جاری رکھنے کا یقین دلایا۔