چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 4 شہری گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے گذشتہ روز مقبوضی مغربی کنارے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما سمیت چار سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

خالد مشعل پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک وضاحتی بیان میں باور کرایا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بیان من گھڑت ہے۔ خالد مشعل کی جانب سے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ جماعت کی ایسی کوئی پالیسی ہے۔

دشمن کےخلاف مسلح مزاحمت حماس کے سیاسی نظریے کا حصہ ہے:بردویل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی بلاک کے رکن صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی دشمن کے خلاف مسلح جدوجہد جماعت کے سیاسی نظریے اور سیاسی پروگرام کا جزو لازم ہے۔

اسلامی جہاد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرنے میں ناکام

فلسطین کی مذہبی سیاسی اور عسکری تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ جماعت کا سیاسی ونگ رواں سال اکتوبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نہیں کر سکا ہے تاہم جماعت کی قیادت اس حوالے سے صلاح مشورہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

عباس ملیشیا کی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری، حماس کی شدید مذمت

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ میں القسام بریگیڈ کی اسلحہ کی نمائش:تصاویر

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی جانب سے کل جمعہ کی شام غزہ کی پٹی میں اسلحہ کی ایک نمائش کا اہتمام کیا، جس میں انواع اقسام کے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں دکھایا گیا اسلحہ سنہ 2014ء اور اس سے پہلے اسرائیل کے خلاف جنگوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔

القسام رہنما کا انٹرویو، لاپتا اسرائیلی فوجیوں کے حوالے نئے سوالات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما نے غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کے انجام کے حوالے سے کچھ نئے اور سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

حماس کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان، تیاریاں شروع

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی الیکشن کمیشن نے حماس کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے پر حماس کی ترک قوم کو مبارک باد

ترکی میں گذشتہ شب فوج کے ایک گروپ کی جانب ملک کی منتخب حکومت کا تختہ الٹںے کی ناکام سازش ترک قوم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے اورجمہوری حکومت پر شب خون مارنے کی سازش ناکام بنانے پر ترک قوم کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔

حماس کی جانب سے فرانس میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس میں دو روز قبل ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔