چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

اقوام متحدہ : حماس پر UNDP پر اثرانداز ہونے کا اسرائیلی الزام مسترد

اقوام متحدہ نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امدادی کاموں میں سرگرم ادارے UNDP پر اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کو اثرا نداز ہونے کا اسرائیلی الزام بے بنیاد ہے۔ حماس نے اس ادارے میں اپنے افراد بھرتی کر کے اسے اپنے عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا ہے۔

نیتن یاھو کا حماس پر عالمی تنظیم کے فنڈز چوری کرنے کا بے بنیاد الزام

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے عالمی امدادی ادارےUNDP کے فنڈز قبضے میں لے کر جماعتی مقاصد کے لیے استعمال کیے ہیں۔

فتح اورحماس کے درمیان انتخابات سے متعلق اختلافات جلد دور کرنے پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے حماس اور تحریک فتح کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

’عالمی ادارےUNDP کے فنڈز چرانے کا الزام حماس کو بدنام کرنے کی سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے عالمی امدادی ادارےUNDP کے فنڈز قبضے میں لے کر جماعتی مقاصد کے لیے استعمال کیے ہیں۔

اسرائیل کے ہاں گرفتاری سماجی کارکن سے حماس کے تعلق کی تردید

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کےہاں گرفتار ایک فلسطینی سماجی کارکن محمد الحلبی کے ساتھ کسی قسم کے رابطوں یا تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلاحی خدمات انجام دینے والی امریکی تنظیم’ورد ویژن‘ کے ڈائریکٹر محمد الحلبی صرف فلاحی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کا حماس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کی شرائط میں کوئی نرمی نہیں کریں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی رہائی جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ حماس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کےتبادلے کے لیے طے کردہ شرائط حتمی اور اٹل ہیں جن میں کوئی نرمی یا تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

القدس میں نظام تعلیم کو ’یہودیانے‘ کی ہرسازش کا مقابلہ کریں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جماعت مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی بچوں کا ذہن بگاڑنے اور نظام تعلیم کی آڑ میں صہیونیت مسلط کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ حماس نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ بیداری اور زندہ ضمیر ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی نصاب تعلیم کو یہودیانے کی سازشیں ناکام بنا دیں۔

حماس اسیران کی اسرائیلی جیل ریمون سے نفحہ میں ظالمانہ منتقلی

قابض صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی اسیران کی ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کا ظالمانہ عمل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی انتظامیہ نے کل سوموار کی شام اسلامی تحریک مزاحمت کے 18 اسیران کو ریمن جیل سے نفحہ جیل منتقل کیا۔

’حماس اپنے نام سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لےگی‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال 8 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت بھرپور طریقے سے حصہ لے گی مگر غرب اردن میں حماس اپنے نام کے ساتھ نمائندے کھڑے نہیں کرے گی۔

’نوجوان مجاھد فقیہ کی شہادت صہیونی دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت ثبوت ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ساتھ کئی گھنٹے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے القسام بریگیڈ کے کارکن محمد الفقیہ کی شہادت پرانہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد الفقیہ کی شہادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی دشمن کے خلاف مسلح تحریک آزادی کے غیرمتزلز عزم پرقائم ہے۔